اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے مالیاتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا اعلامیے کے مطابق کمیٹی شرح سود میں ممکنہ کمی یا اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ اقتصادی صورتحال اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے پیش نظر اس اجلاس میں شرح سود میں مزید کمی کا امکان ہے اس سے قبل مانیٹری پالیسی کمیٹی اپنے چھ اجلاسوں میں شرح سود میں مجموعی طور پر 10 فیصد کمی کر چکی ہے ماہرین کے مطابق مہنگائی کی شرح میں حکومتی تخمینے سے زیادہ کمی سود کی شرح میں مزید کمی کا سبب بن سکتی ہے واضح رہے کہ جنوری 2025 کے آخری پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کرکے 13 فیصد سے 12 فیصد کر دیا تھا آج ہونے والے اجلاس میں مزید کمی کے امکانات پر کاروباری اور مالیاتی حلقوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ناکارہ پاور پلانٹس کا ملبہ 46.73 ارب میں فروخت، قیمت اسٹیٹ بینک ماہرین نے مقرر کی
پرانے اور ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کو 46.73 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق 61 یونٹس کے ملبےکی فروخت کیلیے ریزرو پرائس45.817 ارب روپے رکھی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ریزرو پرائس اسٹیٹ بینک کے ماہرین نے مقرر کی تھی۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس میں جامشورو بلاک ون ٹو، گدو ٹو، سکھر کے پلانٹس شامل ہیں۔
سرکاری تھرمل پاور پلانٹس میں کوئٹہ، مظفر گڑھ بلاک ون اور بلاک ٹو فیصل آباد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے حکومت کو تین غیر فعال پاور پلانٹس کیلئے مایوس کن ردعمل کا سامنا حکومت نے 450 میگا واٹ کا روش پاور پلانٹ حاصل کرلیااعلامیہ کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کے ملازمین کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات کیا ہے، ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے پر سالانہ اربوں روپے کا خرچہ ہو رہا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کی فروخت کا فائدہ بجلی صارفین کے بلوں میں بھی ہو رہا ہے، ان تمام سرکاری پلانٹس کے کپیسٹی چارجز بجلی کے بلوں میں شامل تھے۔