صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب؛ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر حکومتی پلان تیار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر حکومت نے اپنا پلان تیار کرلیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے ایجنڈا جاری کیا جا چکا ہے، جس کے مطابق 3 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگا، جس سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں صدر آصف زرداری حکومت کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے سوا کوئی اور کارروائی اجلاس میں شامل نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ہوگی
صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔
دوسری جانب صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ طور پر احتجاج کیے جانے کا امکان ہے، جس پر حکومت کی جانب سے احتجاج کو ناکام بنانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔ بعد ازاں صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات اسپیکر چیمبر میں بھی ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس صدر مملکت کریں گے
پڑھیں:
صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار
لاہور(نیوز ڈیسک)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری نجی شعبہ کے ذریعے کی جائیگی۔ پرائیویٹ سیکٹر کو گندم خریداری کیلئے وسائل حکومت پنجاب مہیا کریگی۔
سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو کےمطابق گندم کی خریداری کیلئے فری مارکیٹ کا نظام تمام صوبوں میں رائج ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے مالی تحفظ کیلئے متبادل نظام متعارف کرایا ہے۔
نئےنظام میں پرائیویٹ ادارے، انویسٹرز و ٹریڈرز خریداری کے عمل میں شامل ہوں گے۔ نئے نظام کے تحت چار ماہ تک گندم کو نوٹیفائیڈ گوداموں میں سٹور کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔
ضلعی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں گندم کی فروخت میں سہولت کاری کریں گے۔
نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن،37 ہزار ماہانہ اجرت نہ دینے پر مینجر گرفتار