پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پرامن احتجاج کریں گے، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہم پرامن احتجاج کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن پرامن احتجاج کرے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب؛ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر حکومتی پلان تیار
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاج کے آپشنز زیر غور ہیں۔ ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ختم ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے، جب کہ اس موقع پر اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
پشاورہائیکورٹ نے 9 مئی کے کیس میں سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک متعلقہ ہائیکورٹ میں پیش ہوکر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اس وقت انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔