فیصل آباد: داماد نے ساس پر تیزاب پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں داماد نے ساس پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق تیزاب سے متاثرہ خاتون کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون کے جسم کا کچھ حصہ تیزاب سے متاثر ہوا ہے۔
متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ داماد میری ایک اور بیٹی کا رشتہ اپنے رشتے دار سے کروانا چاہتا تھا، میں نے اپنی بیٹی کا رشتہ کہیں اور طے کیا تو میرے داماد نے غصے میں مجھ پر تیزاب پھینک دیا۔
زخمی خواتین کو رورل ہیلتھ سینٹر کچھی والا شفٹ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کے داماد سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پر تیزاب پھینک دیا
پڑھیں:
کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
فائل فوٹوکراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب ڈیڑھ ماہ قبل ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
ڈیڑھ ماہ قبل ندی میں مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کے ڈوبنے کا کچھ پتہ نہ چل سکا، واقعہ 14 ستمبر کی شب پیش آیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خاتون ڈاکٹر نے خود چھلانگ لگائی تھی، واقعے سے قبل شوہر سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے ایک ماہ بعد بھی خاتون ڈاکٹر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق کچھ روز بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ خاتون ڈاکٹر مبینہ طور پر آبائی علاقے گلگت روانہ ہوگئی ہیں، وہاں بھی خاتون ڈاکٹر کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر کے شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تھی، لیکن اب خاتون ڈاکٹر کا شوہر ضمانت پر رہا ہوچکا ہے۔