رمضان کے پہلے عشرے میں چینی مہنگی کر دی گئی ، قیمت میں مزید اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔
پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 167 روپےہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں چینی چینی کی فی کلو
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :