سعودی کرنسی میں بڑی تبدیلی، حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اپنی کرنسی کے لیے خصوصی ’ لوگو‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کو سرمایہ کاروں نے ایک دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔
عرب نیوز نے اس کے حوالے سے مالی امور کے ماہرین اور سرمایہ کاروں سے بات کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’یہ معیشت کو جدت کی طرف لانے کا اشارہ اور اس سے عالمی طور پر کرنسی کی شناخت میں اضافہ ہو گا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔‘
مملکت ایک عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر سامنے آنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ یہ نشان عربی خطاطی سے لیا گیا ہے جو کہ روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے اور یہی ملک کی آگے بڑھتی معشیت کا کلیدی نکتہ ہے۔
20 فروری کو یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ شاہ سلمان نے لوگو کی منظوری دے دی ہے جس کو سعودی مرکزی بینک نے ’ملکی کرنسی کے ارتقا کے حوالے سے ایک نیا باب‘ قرار دیا تھا۔
اسی لوگو کو ملکی اور بین الاقوامی طور پر تجارتی لین دین کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:اہلیہ سے طلاق لینے والے بھارتی کرکٹر کیساتھ خاتون کون؟ ٹی وی کیمروں نے مناظر فلمبند کرلیے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے قریب آتے ہی سوشل میڈیا پر عام تعطیل سے متعلق مختلف دعوے گردش کرنے لگے ہیں، تاہم وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال کسی چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: اقبال کی شاعری خود شناسی کی لازوال دعوت ہے، یوم اقبال پر وزیراعظم کا پیغام
طلبہ اور ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درست معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور مستند نیوز پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یومِ اقبال کے موقع پر چھٹی سے متعلق جھوٹی خبروں یا افواہوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے، تاکہ عوام میں کسی قسم کا ابہام یا انتشار پیدا نہ ہو۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یومِ اقبال کو تعطیل کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، مگر چونکہ اس سال یہ دن اتوار کو آ رہا ہے، اس لیے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو ملک بھر میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے، جس میں شاعرِ مشرق اور مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
اس دن مختلف تقاریب، مشاعرے اور تعلیمی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جن میں اقبالؒ کی فکری اور فلسفیانہ خدمات کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی سفارتخانے کا ’یوم اقبال‘ پر شاعر مشرق کو زبردست خراج تحسین
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے ممتاز فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افواہیں حکومت سوشل میڈیا عام تعطیل نوٹیفکیشن وی نیوز یوم اقبال