آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی شامل ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی انڈیا کے حصے میں آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔
چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والی 8 ٹیموں میں سے صرف 3 ٹیموں کے کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار اختتام پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا پیغام دیا؟
آئی سی سی کی جانب سے 12 رکنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کھیلنے والی دو ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا، جبکہ میزبان پاکستان کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے ویرات کوہلی، شر یاس آئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری آئی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ ٹیم کے 12ویں کھلاڑی بھارت کے اکشر پٹیل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا آئی سی سی افغانستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت پاکستان ٹیم آف دی ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی کتنے کھلاڑی نیوزی لینڈ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا افغانستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت پاکستان ٹیم آف دی ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی کتنے کھلاڑی نیوزی لینڈ وی نیوز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا چیمپیئنز ٹرافی شامل ہیں
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔