2025-07-26@06:40:07 GMT
تلاش کی گنتی: 215

«ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا»:

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، نسیم شاہ، صائم ایوب حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت،...
    سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہے۔ اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔...
    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور  فہیم اشرف نے 1، 1...
    ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں فتح کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد معمہ بن گئی، ایونٹ کی آفیشل ٹیم سٹیڈنگ کے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ میں چھٹے نمبر کی ٹیم رہی۔ 27 جون سے 4 جولائی تک جنوبی کوریا کی میزبانی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں سنگا پور کی ٹیم پہلے، ملائشیاء دوسرے، سری لنکا تیسرے، ہانگ کانگ چوتھے، انڈیا پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ایشین نیٹ بال فیڈ ریشن کے زیر اہتمام کھیلا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے مالدیپ کو شکست دیکر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی فتح کی باقاعدہ پریس ریلیز جاری...
    پاکستان نے ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا  ۔ حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے جبکہ بھارت نےکھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازعہ بنایا ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے، انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں، موجودہ صورتحال،کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔ Post Views: 6
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کیلنڈر 26-2025 جاری کردیا،آغاز حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا، قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے کھیلی جاے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیزن کا آغاز 15اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا،جس میں 12 ٹیمیں شامل ہونگی، میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلیے کوالیفائی کریں گی۔قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی، قائداعظم ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔قائداعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل ہونگی 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ کھیلے گی۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فخر زمان، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ،...
    چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی ٹیموں کی نمائندگی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اکیس مرتبہ فرسٹ کلاس ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو ایونٹ سے کیسے باہر کیا جاسکتا ہے جس پر پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ معاملہ ہے اور اس کا کوئی خاطرخواہ حل نکالا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2...
    ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 26-2025 سے چیمپیئنز کپ کو ختم کر دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں چیمپیئنز کپ کو گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد چیمپیئنز کپ کی5 ٹیموں کے لیے 5 مینٹورز کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ عرصہ پہلے مینٹورز اور چیمپیئنز کپ کی ٹیموں کا جائزہ لیا تھا۔اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے چیمپیئنز کپ اور مینٹور کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔یاد رہے کہ شعیب ملک بھی مینٹور کے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں۔
    علامتی فوٹو محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی حب، شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش ہو سکتی ہے۔کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2  ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی ، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی ، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان میچز کے ٹکٹوں کی تشہیر کا آغاز کر دیا ہے اور شائقین کو متوجہ کرنے کے لیے ایک پروموشن متعارف کرائی ہے جس کے تحت ایک ٹکٹ کی قیمت پر دو ٹکٹس دیے جائیں گے، یعنی سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز...
    لاہور،فیصل آباد (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار، منتخب نمائندگان، لیگی رہنما ایوب خان گادھی، قدیر اعوان، راحیل انور، حارث امجد اور عقبہ وڑائچ شریک ہوئے۔  عظمیٰ بخاری نے سکیورٹی ودیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے...
    چین میں پہلی روبو لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں تین تین روبوٹ کھلاڑیوں کی ٹیم نے آپس میں میچ کھیلے۔ بیجنگ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہزاروں تماشائی شریک ہوئے تاکہ اے آئی کی بنائی گئی حکمت عملیوں پر روبوٹس کو گول کرتا دیکھ سکیں۔ ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراور شینگی چینگ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی جنرل منیجر ڈو جِنگ کا کہنا تھا کہ یہ چین میں پہلا خودکار اے آئی روبوٹس کا فٹبال میچ ہے۔ یہ ٹکنالوجیکل اختراع اور صنعتی استعمال کے اشتراک کو ظاہر کرنے کے ساتھ روبوٹس کو عوام کی زندگی اور حقیقی دنیا کی مختلف صورتحال میں لانے کے لیے اہم باب کھولتی ہے۔ ٹورنامنٹ کا اختتام سِنگہوا یونیورسٹی کی ٹی...
    دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی تاریخ میں ایک اور اہم باب کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ سنہ 1954 میں کے ٹو کو پہلی بار سر کرنے والی اطالوی ایکسپڈیشن ٹیم کا اصل رہائشی ٹینٹ جو بیس کیمپ پر نصب تھا اب اسکردو میں ایک میوزیم کا حصہ بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ اسکردو کے عوام نے کیسے کیا؟ یہ قدم ملک میں کوہ پیمائی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کی ایک کوشش ہے۔ یہ تاریخی ٹینٹ سنہ 1954 میں اس وقت لگایا گیا تھا جب اطالوی کوہ پیماؤں نے کے ٹو کو پہلی مرتبہ سر کیا۔ 50 برس بعد سنہ 2004 میں اسی ٹینٹ میں بیس کیمپ پر گولڈن جوبلی تقریبات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی کرکٹر بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ذرائع کے مطابق فاف ڈوپلیسی مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ 8 سنچریاں بنانے والے کپتان بن گئے۔جنوبی افریقی کرکٹر نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے ترپن گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ڈوپلیسی کی دھواں دھار اننگز میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔یہ میجر لیگ میں سان فرانسسکو یونی کارنز کے بعد اس سال ان کی دوسری سنچری ہے۔ اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں...
    ترکیہ کے ایک ہفت روزہ میگزین میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے کے بعد شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں خاکے کے خالق کارٹونسٹ سمیت ایڈیٹوریل ٹیم کے کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ متنازع خاکہ 26 جون 2025 کے شمارے میں شائع کیا گیا، جس میں پیغمبر اسلام ﷺ کے حوالے سے توہین آمیز تاثر دیا گیا، اس اقدام پر ملک بھر کے مذہبی حلقوں میں شدید غصہ دیکھنے میں آیا۔ یہ بھی پڑھیں: توہین رسالت کے مجرم کی سزا کیا ہوگی؟ وفاقی وزیر نے بتادیا استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ہونے والی سیریز میں تین ون ڈے میچز یا تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، اس کا حتمی فیصلہ تاحال باقی ہے۔ تاہم، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد ممکنہ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں کندھے کی تکلیف کا سامنا ہے، اور ممکنہ طور پر سرجری کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دیتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی کسی کھلاڑی کو ابتدائی 30 میں جگہ نہ مل سکی، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کی اسٹار کرکٹر بیتھ مونی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی بلے باز سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ مندھنا نے اپنے کیریئر کے سب سے زیادہ 771 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جو ان کی شاندار فارم کا مظہر ہیں۔بولنگ رینکنگ میں البتہ پاکستان کو ضرور فخر کا موقع ملا ہے، اسپنر سعدیہ اقبال بدستور دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کے تجربہ کار اور جارح مزاج بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔میجر لیگ کرکٹ کے ایک سنسنی خیز میچ میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔اس اننگز کی بدولت فاف ڈوپلیسی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ ان کے کھاتے میں اب 8 سنچریاں ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 7 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ڈوپلیسی نے 40 برس کی عمر...
    لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں دکھائی دیں گے۔ انہیں ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025ء کے لیے پاکستان چیمپئنز ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے مہینے میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ریٹائرڈ شائن اسٹار کرکٹرز شرکت کریں گے۔ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی میدان میں اتریں گی۔ شاہد آفریدی، جنہیں ان کے بہترین کھیل اور تیز رفتار بیٹنگ کی وجہ سے “بوم بوم” کہا جاتا ہے، اب ایک بار پھر شائقین کو اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کی قیادت میں کئی دیگر سابق پاکستانی کھلاڑی بھی اس ٹیم کا...
    جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹر فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی۔ میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے ایک سنسنی خیز میچ میں ٹیکساس سپر کنگز اور ایم آئی نیو یارک کے درمیان مقابلے کے دوران ڈوپلیسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ یہ ڈوپلیسی کی رواں ایم ایل سی سیزن کی دوسری سنچری تھی جبکہ اس سے قبل وہ سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف بھی سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ اس اننگ کے ساتھ ڈوپلیسی 40 سال کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی...
    ویب ڈیسک:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن جاری کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن کو 46 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا، فالٹ تاحال درست نہیں کیا گیا۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث آیا ہے۔علاقے میں بارش کا پانی ہونے کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔ پانی اترتے ہی کام مکمل کرکے سپلائی بحال کر دی جائے گی۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔ خیال رہے کہ پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے...
    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کو 46 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا، فالٹ تاحال درست نہیں کیا گیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث آیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق علاقے میں بارش کا پانی ہونے کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔ پانی اترتے ہی کام مکمل کرکے سپلائی بحال کر دی جائے گی۔ دوسری جانب پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Post Views: 5
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی:کرکٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں، جس کے بعد اب  پاور پلے کا نیا نظام، سست رفتار اوورز پر سزا اور فیلڈنگ و بیٹنگ پر نئے ضوابط کا اطلاق جولائی سے ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دنیا بھر میں کھیلے جانے والے مختصر دورانیے کے فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں پاور پلے قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ سمیت تمام فارمیٹس کے لیے کئی نئے اصول بھی متعارف کرا دیے گئے ہیں جو کھیل کی رفتار، شفافیت اور دلچسپی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔آئی سی سی کے نئے ضوابط کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاور پلے اب ایک مقررہ تناسب کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ( کراچی ریجن ) بروز جمعہ 27 جون سے کراچی کے مختلف گراؤنڈز پر شروع ہو رہا ہے. پروگرام کے مطابق میچز یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس ، کے سی سی اے اسٹیڈیم اور بقائی کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلے جائیں گے جس میں کراچی ریجن کی سات زونز کی منتخب ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ جس کو ہیڈ کوچیز کراچی ریجن نے ٹرائلز کے بعد زونل کوچز اور زونز کے صدور کے مشورے سے ٹیموں کو منتخب کیا۔زون ایک : المان شفیق، فرمان احمد، ملک زین العابدین، فضل سبحان، طحہ محمود، بہادر علی، زبیر دلاور، محمد رضا،...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکا چیپٹر اہم انٹرویو پی ٹی آئی فیلڈ مارشل عاصم منیر وی ٹو وی نیوز
    نیپال(نیوز ڈیسک)نیدرلینڈز نے نیپال کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے “تین سپر اوورز” والے میچ میں شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ میچ کے مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیموں نے 152-152 رنز بنائے، پہلا سپر اوور 19-19 اور دوسرا 17-17 رنز سے برابر رہا، جس کے بعد میچ تیسرے سپر اوور میں داخل ہواجو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلا موقع تھا۔ ٹی 20 کا مہنگا ترین اسپیل ، آئر لینڈ کے فاسٹ بائولر لیام میک کارتھی کو 4 اوورز میں 81 رنز پڑ گئے تیسرے سپر اوورمیں نیپال رن بنانے میں ناکام رہا جبکہ نیدرلینڈز کے بلے باز نے ایک زوردار چھکا لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔...
    پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے تاہم ان کی ضد اور مسلسل انکار کے باعث کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایک عام ملزم کو ایسے ٹیسٹ سے...
    تہران(نیوز ڈیسک)تہران میں صہیونی حکومت کی ایک اہم آپریشنل ٹیم کی شناخت کرنے کے بعد ایران کی سیکیورٹی فورسز نے 28 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ تہران ٹائمز کے مطابق ایران کی فورسز نے تہران میں اہم کارروائی کرتے ہوئے موساد کے لیے کام کرنے والے 28 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایران میں موجود صہیونی ایجنٹوں کی گرفتاری کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، تاہم اس تازہ کارروائی میں گرفتار کیے گئے صہیونی ایجنٹس کی تعداد ایک کارروائی میں پکڑے گئے ایجنٹوں کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے آج صبح ہی ایک اسرائیلی جاسوس کو پھانسی بھی دی تھی۔ مزیدپڑھیں:بلیو اکانومی پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اگلا محاذ ہے، وزیراعظم
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو (اسپورٹس ڈیسک )کیوی بیٹر فن ایلن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا دیا۔ فن ایل این نے امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں اپنی اننگز میں 19 چھکے لگائے، سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف فن ایلن نے 51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔ واضح ر ہے کہ فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔فن ایلن نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس سے پہلے ایک اننگز میں سب...
    ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77 ہزار 5 سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے...
    حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی تجویز  ہے جب کہ گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی مرحلہ وار ختم کرنے کے ساتھ ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کی سفارش ہے۔ کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز ہے، آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد کم کرنے کی تجویز ہے۔ آٹو سیکٹر پر نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کی سفارش ہے اور 2030 تک آٹو سیکٹر پر اوسط ٹیرف 6 فیصد سے کم...
    ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحی کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77ہزار 5سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹوراز اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ دیر اپر میں 85 ہزار سیاح آئے۔ ترجمان ٹوراز اتھارٹی...
    وفاقی بجٹ 26-2025ء میں حکومت نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور شروع کردیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد اور گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز اور آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد کم کرنے کی تجویز اور آٹو سیکٹر...
    چین کا اہم اقدام؛ بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی china and india WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز چین نے ایک اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے، جو بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی علامت ثابت ہو سکتا ہے۔ بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر چین نے پابندی لگا دی ہے، جس کے بعد اب بھارتی آٹو انڈسٹری شدیدبحران کاشکار ہے۔ آٹو انڈسٹری میں چین پر انحصار نے بھارت کو بے بس کر دیا ہے اور بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہونے سے صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ چینی فیصلے کے بعد ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب میگنٹس کی سپلائی معطل ہے جس سے بھارت کی روایتی گاڑیوں...
    لاہور: نوجوان بلے باز حسن نواز اور وکٹ کیپر محمد حارث نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ حسن نواز کا ٹیلنٹ مختصر سے وقت میں سامنے آیا ہے۔ اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے صرف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ محمد حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف لاہور کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 45 گیندوں پر سنچری بنائی۔  دونوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اوپن کیا تھا اور 74 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاور پلے کا پاکستان کا نو سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ حسن نواز پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابتک...
    لاہور: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے ٹی 20 کرکٹ میں بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلادیش کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ شاندار ٹی 20 ریکارڈ بھی اپنا نام کرلیا۔ محمد حارث نے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور سات شاندار چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 232.60 رہا، جو کسی پاکستانی بلے باز کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری کے ساتھ سب سے بلند اسٹرائیک ریٹ میں سے ایک ہے۔ اس جاندار...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی پی 52 میں ووٹوں کی گنتی جاری، لیگی امیدوار آگے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا گیا، ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو اسٹیشنوں کے اندر نہیں جانے دیا جارہا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی، جو ہیلپ لائنز دی گئی...
    —فائل فوٹو پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے دورۂ بنگلادیش کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجوزہ شیڈول پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔مجوزہ شیڈول میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ دوسرا ٹی 20، بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نامپاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 57 رنز سے مات دے دی۔ ذرائع کے مطابق تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میرپور اسٹیڈیم ڈھاکا میں تجویز کیے گئے ہیں، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کراچی کا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچ سے قبل منگل کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔ اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ اورکوچ مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔...
    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا۔ بنگلا دیش سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاہین ، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں  بہت سے نئے لڑکوں کو ٹرائی کررہے ہیں تاکہ بیک اپ تیار ہوسکے۔ورلڈکپ سے پہلے نئے لڑکوں کو بھی خود کو منوانے کا چانس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم بہترین...
    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہو گی۔ٹرافی کی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی جائے گی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے، دونوں ٹیمیں کل سیریز کے پہلے میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت لٹن داس کر رہے ہیں، آل راؤنڈر مہدی حسن نائب کپتان ہیں جبکہ دیگراہم...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین کی جانب سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے تیسری بار فائنل میں فتح حاصل کی۔ پی ایس ایل الیون میں کوئٹہ...
    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ 25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19  وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل  کی بلکہ ایک...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے شیروں کی طرح ہدف کا تعاقب کر کے کمال کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔ لاہور قلندرز نے T20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیالاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کسی بھی فائنل میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔  گورنر سندھ نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرکے...
    بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مستفیض ا لرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ کم ازکم 2 ہفتوں تک نہیں کھیل سکیں گے۔مستفیض الر حمان کی جگہ فاسٹ باؤلر خالد احمد کو اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے، مستفیض الر حمان انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی بروز بدھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
    پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ سیریز  کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، جاکر علی اور مہدی حسن شامل ہیں۔ ٹیم کے دیگر اراکین کی آمد آج صبح متوقع ہے، جس کے بعد مکمل اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلا دیش اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔ بنگلا دیش ٹیم کے دیگر اراکین آج لاہور پہنچے ہیں، ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا۔ 27 مئی کو دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی، جبکہ اسی دن ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب ہوگی۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ Post Views: 5
    لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کسی بھی فائنل میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پہلی مرتبہ کسی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی ہے۔ لاہور قلندرز نے کوِئٹہ کے خلاف 202 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب 200 رنز کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نام تھا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 2014 آئی پی ایل فائنل میں 200 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔ لاہور قلندرز کسی بھی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بنی ہے۔ Post...
    پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا دس رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا۔ 10 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہے، بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر اراکین اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ Post Views: 2
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔ نجی چینل کے مطابق پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10 ارکان پر مشتمل پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے جس میں کھلاڑیوں سمیت دیگر اسٹاف شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 3 گروپس میں لاہور پہنچیں گے اور ٹیم کے دیگر اراکین اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔ واضح رہے بنگلا دیش اورپاکستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کا سرکاری ملازمین کو تنخواہیں، پنشن 30 مئی کو دینے کا...
    پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبے کا فیصلہ؛ چین سے کتنی بسیں خریدی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر brt bus service WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت اربوں روپے کی روپے کی لاگت سے پشاور بی آر ٹی فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ منصوبہ کیلئے چین سے مزید بسیں خریدی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی پشاور فیز 2 شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبہ کیلئے کیلئے چین سے مزید 50 بسیں خریدی جائینگی۔ خیبر پختونخوا بی آر ٹی فیز ون کے منصوبے میں تاحال دو اہم عمارات کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ہے ایسے میں صوابئی حکومت نے...
    اسٹارز نے  کانکرز کو 42 رنز سے شکست دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5  وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ثنا عروج 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔حورینہ سجاد نے 23 رنز اسکور کیے، نشرہ سندھو اور ماہ نور آفتاب  نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کانکررز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دعا ماجد نے 29 رنز کے ساتھ مزاحمت کی،انوشا ناصر نے 14 رنز دے کر 3  وکٹیں حاصل کیں۔ وحیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انوشا ناصر اور ثنا عروج پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ کانکرز کی...
    شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج جنوب مغرب سے 19 کلومیٹر کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تنا سب 69 فیصد ہے۔ Post Views: 2
    گلگت: بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی خوشی میں پاک فوج کے زیرِ نگرانی جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آج وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں کھیلا گیا۔ ایونٹ میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف ٹیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر گیا اور انکا جوش و خروش دیدنی تھا۔ فائنل میچ اسکردو اور کھنبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، آخرکار کھنبری کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ گورنر گلگت بلتستان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔" انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی، لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف مجوزہ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ نئی سلیکشن کے مطابق آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی حیثیت سے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری میں توازن قائم رکھا جا سکے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہوگئی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں ہی لاہور میں ہوں گے۔ میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم...
    کانکرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرقومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ اسٹارز اور چیلنجرز کے درمیان کوالیفائر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر جمعرات اور فائنل ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کپتان  فاطمہ ثنا کی قیادت میں  کانکرز نے پی سی بی کے تحت پرقومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے30 لاکھ روپے انعامی رقم کےایونٹ میں 10 پوائنٹس جوڑنے والی کانکرز، اسٹارز اور چیلنجرز نے مشترکہ طور پر 10، 10 پوائٹس حاصل کیے۔ تاہم،0.793 کا نیٹ رن ریٹ پانے والی کانکرز نے پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہونے کے ناطے فائنل کھیلنے کا حق حاصل کرلیا۔...
    مینز ہاکی ایشیاکپ 2025 سے پاکستان کو باہر کرنے کیلئے بھارت نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس اگست اور ستمبر میں بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، یہ ٹورنامنٹ 2026 ہاکی ورلڈکپ کی کوالیفکیشن کا اہم ذریعہ ہے۔ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد بھارت نے پاکستانی ٹیم کو دوٹوک انداز میں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا تاہم اب ٹورنامنٹ سے گرین شرٹس کو باہر کیے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت کی نئی چال! پاکستان کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب مشکل میں ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم بھارتی حکام...
    قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلہ میں انونسیبلز اور اسٹرائیکرز نے کامیابی کو گلے لگا لیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں انونسیبلزنے کانکررز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔کانکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 107 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے بہترین فارم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 41 رنز اسکور کیے۔ نیہا شرمین نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انونسیبلز نے 16 ویں اوور میں دو وکٹیں کھوکر ہدف پالیا۔عائشہ ظفر 8 چوکوں کی مدد سے 47 رنز جوڑے عمیمہ سہیل 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 91 رنز کا اضافہ کیا۔ نیہا شرمین...
    دبئی : آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔ جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ انہیں اس بات اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی کہ آئی ایل...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
    پی سی بی کے تحت قومی  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کپ میں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کانکررز نے چیلنجرز کو 28  رنز سے ہرادیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا  نے14چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے88 رنز بنائے، جواب میں چیلنجرز 7 وکٹوں پر 137 رنز جوڑ سکی۔عالیہ ریاض 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں، فاطمہ ثنا پلیئرآف دی میچرہیں۔  کانکرز کی دوسری میچ میں دوسری فتح رہی  جبکہ چیلنجرز کو اپنے تیسرے میچ میں پہلی شکست کا سامنا رہا۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹارز نے انونسیبلز کو69  رنز  سے ہرا دیا۔ اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں  5  وکٹوں پر 172 رنز بنائے، کپتان سدرہ...
    سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر رہے انکے خلاف...
    کراچی: سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر...
    پی سی بی کے تحت قومی  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی روز دو میچز کا فیصلہ ہوگیا،اسٹارز نے اسٹرائیکرز کو 17 رنز سے شکست دیدی، کانکررز نے انونسیبلز کو 30 رنز سے ہرادیا۔ سدرہ امین اور قومی کپتان ثنا فاطمہ پلیئر آف دی میچ رہیں۔  تفصیلات کے مطابق پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے 30 لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ  کے پہلے دن  نیشنل اسٹیڈیم پر قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز نے  چار  وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ کپتان سدرہ امین  نے شاندار بیٹنگ  کرتے ہوئے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 89 رنز اسکور کیے۔حورنیا سجاد نے 25 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئیں۔  جواب میں اسٹرائیکرز 6 وکٹیں  گنوا کر 131 رنز...
    نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بدھ کے روز سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹیر اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے پہلےروز 2 میچز کھیلے جائیں گے، قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز کا مقابلہ اسٹرائیکرز سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ اوول گراؤنڈ پر کانکررز کا مقابلہ انونسیبلز سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان ہوں گی ٹورنامنٹ میں شریک 5 ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز ، انونسیبلز ، اسٹارز اور اسٹرائیکرز ہیں۔ ڈبل لیگ فارمیٹ میں ہر ٹیم 8 میچز کھیلے گی اور مجموعی طور پر 22 میچز کھیلے جائیں...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کو باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ نجم الحسن شانتو کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے جنہوں نے رواں سال کے آغاز میں کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، آف اسپنر مہدی حسن اسکواڈ میں نائب کپتان کے طور پر شامل ہیں۔ لٹن داس نے گزشتہ برس دسمبر میں شانتو کے انجرڈ ہونے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کی تھی،  30 سالہ لٹن داس ایک...
    بنگلا دیش نے یو اے ای اور پاکستان کے دورے کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا  ۔ لٹن داس کو دونوں دوروں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقررکیا گیا ہے،مہدی حسن نائب کپتان ہونگے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں5کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ،تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو ٹیم میں شامل ہونگے۔ توحید ہردوئے، شمیم حسین، جیکر علی، رشاد حسین، تنویر اسلام اسکواڈ میں شامل ہونگے،مستفیض الرحمان، حسن محمود، راشد حسین، رضوان حسین بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ Post Views: 2
    اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
    آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کر دیا۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی،ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہوگا، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ کے لیے 8 ٹیموں کی پہلے ہی جگہ پکی ہے جبکہ 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ سے آئیں گی۔
    پاکستان میں گاڑیوں کے معروف برانڈ KIA نے اپنی  ‘اسپورٹیج ایل’ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جو کہ یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ  ہیونڈائی کی’ ٹوسان ہائبرڈ’ کی لانچ کے بعد سامنے آیا ہے  کیونکہ یہ گاڑی کِیا کی  اسپورٹیج کی براہِ راست حریف ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں طویل عرصے سے کِیا اسپورٹیج اور ہنڈائی ٹوسان کے درمیان سخت مقابلہ رہا ہے۔ دونوں گاڑیاں کارکردگی، خصوصیات اور برانڈ کی مقبولیت کے لحاظ سے ایک دوسرے کے مدِمقابل سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم ہنڈائی کی جانب سے ٹوسان ہائبرڈ کو ایک مسابقتی قیمت پر متعارف کروانے کے بعد ماہرین کو یقین تھا کہ کِیا کو اپنی اسپورٹیج کی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب، پاکستان کے پہلے فلم سکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی۔ ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ''پنجاب فلم فنڈ ڈسپرسمنٹ کمیٹی'' تشکیل دی گئی۔...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے میڈیکل اسٹور پر چھاپا مار کر غیرقانونی کرنسی ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے جمشید روڈ پر واقع میڈیکل اسٹورپر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان رفیق اور عمر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو غیرملکی کرنسی اور غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ڈیجیٹل شواہد سے بھرے موبائل فون سمیت گرفتارکیا۔ موقع پر پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے رضاکارانہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے12,000 امریکی ڈالرزاور 2 دو موبائل فونز تحویل میں لیے گئے۔
    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی راہنما نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جے آئی ٹی نے ساڑھے 4 گھنٹے رؤف حسن اور شبلی فراز سے سوشل میڈیا پر بیانات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان خالد، عالیہ حمزہ، حماد اظہر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
    انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بیٹر ہیری بروک کو انگلش وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بری طرح شکست کے بعد جوز بٹلر نے انگلش کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد اب ہیری بروک انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ View this post on Instagram A post shared by We Are England Cricket (@englandcricket) ہیری بروک نے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہم ٹی وی نے حال ہی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے نام سے منسوب ایک جعلی ٹوئٹ پر تحریک انصاف مخالف پروگرام نشر کیا، جس میں معروف صحافی اور حال ہی میں ایوارڈ حاصل کرنے والے مزمل سہروردی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ ٹوئٹ جعلی ثابت ہونے کے باوجود ہم ٹی وی نے بغیر کسی تحقیق یا تصدیق کے اس پر 15 منٹ طویل پروگرام نشر کیا، جس پر پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے رکن ڈاکٹر علی عمران نے سخت ردعمل دیا۔ ڈاکٹر علی عمران کا کہنا تھا کہ “پاکستانی صحافت کے زوال کی یہ داستان روز بروز مزید شرمناک ہوتی جا رہی ہے۔ جناب کو...
    — فاائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ٓکراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں آج شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
    کراچی: کورنگی علاقے میں زیر زمین گیس کے اخراج سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بڑھکنے والی آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور اب تک کی کوششوں کے باوجود شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق آگ کے مقام پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں موجود ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں تیل، گیس اور پیٹرول کے فائر ایکسپرٹس نے بھی اس جگہ کا دورہ کیا ہے تاکہ آگ پر قابو پانے کے لیے ضروری تدابیر تجویز کی جا سکیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او نے ملٹری لینڈز کنٹونمنٹ کراچی ریجن کے سینیئر ٹیکنیکل اسٹاف سے بریفنگ بھی لی ہے۔ بورڈ کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے...
    — فاائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ  درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ کراچی: موسم خنک رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔ شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔
    کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ کا معمہ کئی روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، وجوہات کا بھی تعین نہ ہوسکا۔ چار روز قبل لگنے والی پراسرار آگ کی شدت کم نہ ہوسکی، آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سیکیوریٹی انتظامات بھی کڑے کردیے گئے۔  عید کی تعطیلات میں من چلے نوجوانوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا بڑی تعداد میں نوجوان آگ کے مقام کا رخ کرنے لگے جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور سیکیورٹی سخت کرکے آگ کے مقام تک جانے والا راستہ عوام کے لیے بند کردیا گیا۔  دن کے وقت آگ محدود دکھائی دیتی ہے تاہم شام ڈھلتے ہیں آگ کی لپٹیں تیز ہوجاتی ہیں...
    پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان تقریباً 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں وہ رومانوی کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ میں وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ رومانوی کامیڈی فلم کا ٹیزر یکم اپریل 2025 کو جاری کر دیا گیا، جس میں فواد خان اپنی جادوئی آواز اور دلکش آنکھوں سے وانی کپور کو متاثر کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ منٹ 2 سیکنڈ کے اس ٹیزر کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے’ آخری بار آپ کب محبت میں گرفتار ہوئے تھے؟‘ اس کے بعد فواد اور وانی کو ایک کار میں دکھایا گیا ہے، جہاں فلم 1942: اے لو اسٹوری کا گانا...
    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار پھر پاکستان پر حاوی رہی۔ کیویز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز اسکور کیے۔ ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔ اس کے بعد عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7,7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 4، شاداب 28، جہانداد 1، سلمان علی آغا...
    — فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ  کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔ کراچی: رات میں موسم خنک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنےکا امکان ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شہرِ قائد میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی کارکردگی انفرادی طور پر تو اچھی نظر آ رہی ہے لیکن بحیثیت بولنگ یونٹ وہ وہی تسلسل برقرار نہیں رکھ پا رہے انہوں نے کہا کہ اگر تینوں فاسٹ بولرز ایک ساتھ پرفارم کریں تو ٹیم کو زیادہ فائدہ ہوگا ایک میچ میں ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اسی سطح پر کارکردگی نہیں دکھا پاتا اور یہی وہ چیز ہے جو ٹیم کی مجموعی پرفارمنس پر اثر ڈال رہی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ میچ میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کی لیکن دیگر بولرز اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا سکے ٹیم میں زیادہ...