صائم ایوب نمبرون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر، ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پاکستان کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ایشیا کپ میں شاندار کارکردگیصائم ایوب نے ایشیا کپ کے دوران گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی اور 8 وکٹیں حاصل کیں۔
ان شاندار کوششوں کی بدولت وہ 4 درجے ترقی پاتے ہوئے پانڈیا کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ پانڈیا اب دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کے پوائنٹس ایوب سے 8 ریٹنگ پوائنٹس کم ہیں۔
پاکستان کے محمد نواز بھی 4 درجے ترقی کرکے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ سری لنکا کے چریتھ اسالنکا 3 درجے ترقی کے بعد 30ویں پوزیشن پر آگئے۔
بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کا دباؤدوسری جانب بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے اوپنر ابھشیک شرما نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے 931 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ گزشتہ 5 برسوں کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے 2020 میں 919 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں، محسن نقوی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا
ابھشیک سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف نصف سنچری کی بدولت یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
بیٹنگ میں ابھشیک کے بعد انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت کے تیلاگ ورما تیسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا پانچویں، کُسل پریرا نویں، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 13ویں اور بھارت کے سنجو سیمسن 31ویں نمبر تک ترقی کر گئے۔
بولنگ رینکنگبولنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی بدستور نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔ انہوں نے ایشیا کپ میں 7 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی برتری برقرار رکھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان ٹی ٹوئنٹی سری لنکا صائم ایوب کرکٹ ہاردک پانڈیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان ٹی ٹوئنٹی سری لنکا صائم ایوب کرکٹ ہاردک پانڈیا صائم ایوب بھارت کے سری لنکا
پڑھیں:
ٹرمپ کی قریبی ساتھی امریکی صدر کا ساتھ چھوڑ گئیں، سبب کیا بنا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قریبی سیاسی اتحادی اور ری پبلکن کانگریس رکن مارجوری ٹیلر گرین سے تعلقات منقطع کرتے ہوئے ان پر’غداری‘ اور’انتہائی بائیں بازو کی طرف جھکاؤ ‘ کا الزام لگا دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ گرین کے لیے اپنی حمایت اور سیاسی تائید واپس لے رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا:
’مارجوری ’غدار‘ گرین ہماری عظیم ری پبلکن پارٹی کے لیے شرمندگی ہے!‘
یہ بھی پڑھیے ایلون مسک کا نام ایپسٹن جنسی زیادتی فائلز میں، الزامات کی تردید
ایک دوسری پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں گرین نے مسلسل شکایتیں کیں، حالانکہ ان (ٹرمپ) کی حکومت نے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق تنازع اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے گرین کو ایک سروے بھیجا، جس میں ان کی ریاست جارجیا میں مقبولیت کی شرح صرف 12 فیصد دکھائی گئی تھی، اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ سینیٹر یا گورنر کے انتخابات میں حصہ نہ لیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہی وہ وقت تھا جب گرین ’انتہائی بائیں بازو‘ کی طرف چلی گئیں۔
ادھر مارجوری ٹیلر گرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے ان کی حمایت اس لیے واپس لی ہے کیونکہ وہ جفری ایپ سٹین کیس کی باقی تمام فائلوں کو پبلک کرنے کے لیے زور دے رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں
انہوں نے لکھا ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ریپ کے شکار خواتین کے لیے آواز اٹھانا، ایپ سٹین کی فائلیں جاری کروانے کا مطالبہ کرنا، اور طاقتور لوگوں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا مجھے اس مقام پر لے آئے گا۔‘
گرین نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ ان کی مخالفت اس لیے کر رہے ہیں تاکہ دوسرے ری پبلکن اراکین کو اگلے ہفتے ہونے والی ووٹنگ سے پہلے ’ڈرا‘ سکیں۔ یہ ووٹنگ اس بل سے متعلق ہے جو محکمہ انصاف کو ایپ سٹین کی باقی تمام فائلیں جاری کرنے پر مجبور کرے گا۔
گزشتہ ہفتے ایوانِ نمائندگان کی اوورسائٹ کمیٹی نے تقریباً 20 ہزار دستاویزات ایپ سٹین کی اسٹیٹ سے متعلق جاری کی تھیں۔ اسی دوران ڈیموکریٹس نے ایک ای میل جاری کی، جس میں ایپ سٹین نے دعویٰ کیا تھا کہ’ٹرمپ لڑکیوں کے بارے میں جانتے تھے۔‘
یہ معلومات سامنے آنے کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے ایپ سٹین کے نمایاں ڈیموکریٹس خصوصاً بل کلنٹن سے تعلقات کی تحقیقات کا حکم دیا اور مخالفین پر الزام لگایا کہ وہ اسے ’ایپ سٹین ہوکس‘ بنا کر سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ مارجوری ٹیلر گرین