data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ بھی متوقع ہے۔ اس صورت میں پی ایس ایل 11 کا شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان کئی معاملات ابھی تک زیر التواء ہیں، اور تاحال کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلے ایڈیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہو۔

فروری اور مارچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باعث پی ایس ایل ان مہینوں میں کرانا ممکن نہیں ہے۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے، جس کے بعد پاکستان بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پی ایس ایل کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی ہوں گے۔ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد وائٹ بال سیریز مئی کے بعد کھیلی جائے گی۔

اس کے علاوہ، پاکستان کی ٹیم بنگلادیش میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز جبکہ زمبابوے کے خلاف بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ اسی مصروف شیڈول کو مدِنظر رکھتے ہوئے پی سی بی اگلے سال اپریل اور مئی میں پی ایس ایل کے انعقاد کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس میں دو نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کے بعد

پڑھیں:

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سکیورٹی نفری کے لئے خط لکھ دیا، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ مقدمہ میں 109 ملزمان، 150 وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سکیورٹی نفری کے لئے خط لکھ دیا، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ مقدمہ میں 109  ملزمان، 150 وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے، فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے جیل کے اطراف اضافی سکیورٹی نفری تعینات کی جائے۔ واضح رہے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس اختتامی مراحل میں ہے، خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل کا اگلا سیزن 2 اضافی ٹیموں کے ساتھ ہونیکا کب امکان ہے ، جانیے
  • پی ایس ایل کا اگلا سیزن اپریل مئی میں، دو اضافی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا امکان
  • جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم میں سینئرز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں
  • پی سی بی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج ہوگا
  • ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان
  • آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ہوم وائٹ بال سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
  • آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان
  • جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
  • جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان