Jasarat News:
2025-11-18@21:03:08 GMT

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026،فروری اور مارچ میں انعقاد کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی (اسپورٹس ڈیسک ) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر 7 فروری سے 8 مارچ تک منعقد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے اس سے قبل 2012 اور بھارت نے 2016 میں میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے تھے۔آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مقابلے بھارت کے پانچ اور سری لنکا کے دو وینیوز پر ہوں گے۔فائنل بھارتی شہر احمدآباد میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے شیڈول فائنل کر لیا ہے اور شریک ممالک کو اس بابت آگاہی دے دی گئی ہے۔ایونٹ میں اب تک 15 ممالک کی شرکت یقینی ہو چکی ہے جس میں میزبان سری لنکا اور بھارت کے ساتھ پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، کینیڈا، نیدرلینڈزاور اٹلی شامل ہیں۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سری لنکا

پڑھیں:

بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

 

کولمبو(ویب ڈیسک) بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

مہرین علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 66 اور بشریٰ اشرف نے 44 رنز اسکور کیے، اننگز میں پاکستان کی 6 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔

جواب میں بھارت بلائنڈ ویمن ٹیم نے ہدف 10 اعشاریہ 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بھارت کی انیکا دیوی نے 34 گیندوں پر 64 جبکہ دیپیکا ٹی سی نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سےنور فاطمہ نے ایک وکٹ حاصل کی، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ہاتھ بھی ملایا۔

متعلقہ مضامین

  • اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی
  • ہر آنے والی سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ سمجھ کر کھیلا جائے گا: سلمان علی آغا
  • پاک، سری لنکا اور زمبابوے، سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے ہوگا
  • پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا
  • ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا