آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلیے بھارتی اسکواڈز اور نئے کپتان کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
بھارت نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شبمن گل کو روہت شرما کی جگہ بھارتی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شریاس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
دونوں کھلاڑی مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
ون ڈے اسکواڈ:
شبمن گل (کپتان)، روہت شرما، ویرات کوہلی، شریاس ایئر(نائب کپتان)، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ، پراسیدھ کرشنا، دھروو جوریل، یشسوی جیسوال
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
سوریا کمار یادیو (کپتان)، ابھیشیک شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، تلک ورما، نتیش کمار ریڈی، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، ورون چکراورتھی، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، سنجو سیمسن، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر
???? India’s squad for Tour of Australia announced
Shubman Gill named #TeamIndia Captain for ODIs
The #AUSvIND bilateral series comprises three ODIs and five T20Is against Australia in October-November pic.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی افغانستان کو شکست، سیریز بنگلادیش کے نام
بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی افغانستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔
ابراہیم زادران 38 اور رحمان اللہ گُرباز 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے نسوم احمد اور رشاد حسین نے دو، دو جبکہ شورفل الالسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بنگلادیش نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
شمیم حسین 33، ذاکر علی 32 اور نورالحسن ناقابل شکست 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔
https://x.com/ESPNcricinfo/status/1974173672106520708
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے چار، راشد خان نے دو جبکہ مجیب الرحمان اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔