ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں، سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس متوقع
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور ٹیم کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی جگہ برقرار رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جبکہ عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو اس سیریز کے لیے آرام دیا جا سکتا ہے، جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے حوالے سے تمام معاملات پر تقریباً اتفاق رائے ہوچکا ہے اور حتمی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پہلا پولیس اسنائپر اسکواڈ تیار
خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسنائپر اسکواڈ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر تیار کیا گیا، اسنائپر اسکواڈ کو جدید تربیت اور جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے۔سی پی او پشاور کے مطابق اسنائپر اسکواڈ کو پہاڑی وادیوں، سرحدی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں استعمال کیا جائے گا، ہر اسکوڈ 10 اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔پولیس کے مطابق اسکواڈ کو دور فاصلے پر موجود چھپے دشمن کو نشانہ بنانے کی تربیت دی گئی ہے، ابتدائی طور پر اسکواڈ جنوبی اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات ہوگا۔سی پی او پشاور کے مطابق سرد موسم میں اسنائپر اسکواڈ کو جدید تھرمل امیجنگ ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی، ایلیٹ فورس کے اسنائپر اسکواڈ کو 3 ماہ کی جدید اسنائپر ٹریننگ دی گئی ہے۔