جیل سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال کا کیس؛ بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بالخصوص ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ کے حوالے سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےبانی سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس مرتبہ پوچھ گچھ تحریری سوالنامے کےجوابات کی روشنی میں کی جائے گی۔
ذرائع نےبتایاکہ این سی سی آئی اےکی جانب سےبانی پی ٹی آئی کو 21 سوالات پرمشتمل سوالنامہ فراہم کیاجا چکا ہے، سوالنامے میں پوچھا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹراکاؤنٹ کہاں سےآپریٹ ہوتا ہےاور اس کو کون استعمال کرتا ہے۔
اداکار سید جبران نے حارث رؤف سے معافی مانگ لی
سوالنامےمیں مزیدکہاگیا ٹوئٹر سےکی جانےوالی ٹوئٹس کو بانی پی ٹی آئی ذاتی طور پر اوون کرتے ہیں یا نہیں،ادارے نےاس بات پربھی سوال اٹھایا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس سےملک مخالف ٹوئٹس بھی کی جارہی ہیں،جس کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
این سی سی آئی اے کا مؤقف ہےکہ تفتیش کا مقصد سوشل میڈیا پرملک مخالف مواد اور اس کے ذرائع کی نشاندہی کرنا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پنجاب کی جانب سے خیرمقدمی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف شاہراہوں، مرکزی راستوں اور چوراہوں پر نصب الیکٹرانک بورڈز پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں۔
ان الیکٹرانک بورڈز پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے کا پیغام دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر کامیابیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی ’’#PakistanRisingStronger‘‘ کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے، جس میں عوام کی جانب سے وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔