اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کر دیا  ۔
اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ کی نشست دس مارچ سے خالی قرار دے دی گئی تھی۔
جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔
سینیٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کے باعث استعفیٰ دیا تھا، اور انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بجھوا دیا تھا جس کی منظوری اب ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سینیٹر ثانیہ نشتر کی نشست

پڑھیں:

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل

ویب ڈیسک:  حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی مختلف کیٹیگریز میں منافع کی شرح میں تبدیلی کر دی ۔ نیشنل سیونگز کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی منافع کی شرح میں 4 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی شرح 11.70 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 11.14 فیصد تھی۔
سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کی منافع کی شرح میں 20 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے یہ شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 11.20 فیصد ہو گئی ہے۔
سپیشل سیونگز اکاؤنٹ کی شرح منافع میں بھی 20 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے تاہم نئی شرح کی تفصیلات ابھی واضح نہیں کی گئیں۔

رانا مشہود احمد  کو الیکشن ٹریبونل سے بھی ریلیف نہ مل سکا

متعلقہ مضامین

  • ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
  • ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے تجربے اور ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کھل کر بات کی
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، سینیٹ سے واک آؤٹ
  • قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل
  • سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز مںصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ کرگئے
  • سینیٹ اجلاس: پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی
  • کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی منافقت کر رہی ہے، سینیٹر شبلی فراز
  • سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، چیئرمین سینیٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفیٰ قبول کیا اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا