ایکس کی سروس عالمی سطح پر ڈاؤن ہونے سے صارفین کو مشکلات
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس عالمی سطح پر بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی 9 دن سے بندش کے بعد وی پی این سروس بھی محدود کردی گئی
دنیا کے مختلف ممالک سے صارفین نے ایکس کی سروس معطل ہونے کی شکایت کی۔
ایکس کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس سے معلوم ہو سکے کہ سروس میں خلل آنے کی اصل وجہ کیا تھی۔
سروس بندش کے دوران کئی صارفین نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس مسئلے کے حوالے سے شکایات اور میمز شیئر کیں۔
اب سروس بحال ہو چکی ہے تاہم صارفین ابھی تک کسی باضابطہ وضاحت کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو قریباً 600 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں، جو اسے عالمی سطح پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس میں سے ایک بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں 7 ماہ بعد ایکس(ٹوئیٹر) سروس بحال ہونے کے ایک گھنٹے بعد بند
ایکس کو 2022 میں ٹیسلا دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خریدا تھا، اور اس کے بعد کچھ تبدیلیاں بھی کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایکس سروس معطل سوشل میڈیا پلیٹ فارم صارفین کو مشکلات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم صارفین کو مشکلات وی نیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی
پڑھیں:
بھارت نے حکومت ِپاکستان کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کر دیا
بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکانٹ بلاک کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل کو بھارت میں بند کیا گیا ہے ۔اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے ۔