کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیٹی میں ملوث ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی پولیس نے پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتیوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
کورنگی پولیس کے مطابق ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے کامیاب کارروائی کرکے پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار
گرفتار ملزمان میں علی عمران شیخ، وقار، انیل، دھیرج اور فرزوق شاہ شامل ہیں،ملزمان نے 6 جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، واردات سرکاری ادارے کا یونیفارم پہن کر کی گئی تھی
ملزمان نے سال 2021 میں عید گاہ کی حدود میں مندر پر فائرنگ کر کے 5 لاکھ بھتہ وصول کیا جبکہ 8 اگست 2024 کو تاجر سلمان بٹ کو اغوا کیا، مغوی کو حبس بے جا میں رکھ کر 10 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار جوجی گروپ کا کمانڈر گرفتار
ملزمان نے سال 2024 میں ہندو شخص کے آئی ٹی سینٹر میں نقب زنی کی واردات کی تھی، شہری کو 3 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا، سال 2024 میں شنکر نامی شہری کو بلیک میل کر کے 2 لاکھ روپے وصول کیے.
گینگ میں شامل ملزمان نومبر 2024 کو چکرہ گوٹھ گیمنگ شاپ میں خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے داخل ہوئے ، بابر نامی ملازم کو اغوا کیا اور ایک دن حبس بے جا میں رکھنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
گرفتار ملزمان 2025 کی سب سے بڑی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کی ٹیم کی تیاری مکمل تھی اگر ہم گرفتار نہ ہوتے تو اس واردات میں بھی کامیابی ملتی۔
پولیس کے مطابق ملزمان پولیس اور سرکاری اداروں کا یونیفارم پہن کر وائرلیس سیٹ دکھا کر گھروں میں داخل ہوتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایس ایس پی کورنگی پولیس یونیفارم حساس ادارہ سندھ طارق نواز کراچی گرفتار گینگ ملزمان گرفتارذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی کورنگی پولیس یونیفارم طارق نواز کراچی گرفتار گینگ ملزمان گرفتار پولیس یونیفارم گرفتار ملزمان کراچی پولیس لاکھ روپے
پڑھیں:
عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام
عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، سی ٹی ڈی نے ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے، جو واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھے۔
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر جھنگ روڈ پٹھان کالونی میں کارروائی کرکے بھارتی حفیہ ایجنسی را کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ملزمان عید پر لاہور، بہاولنگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار را کے ایجنٹ فتنہ الخوارج کے لیے بھی کام کرتے ہیں، ملزمان سرینگر، راجستھان میں را نمائندوں سے متعدد بارمل چکے ہیں۔
ملزمان غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرکے را کے نمائندوں سے ملے، را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے بھیجے جاتے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے را کے ایجنٹوں کیخلاف سی ٹی ڈی فیصل آباد نےمقدمہ درج کرلیا۔