پنجاب میں قومی اسمبلی و سینیٹ طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
پنجاب میں وفاقی طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد آج صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی تجویز ہے اور اس کے لیے آج ایک قرار داد صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی جس میں پنجاب میں وفاق کی طرح سینیٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
قرارداد ن لیگ کے سمیع اللّٰہ اور پیپلز پارٹی کے علی حیدر سمیت دیگر ارکان نے تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور آبادی کے لحاظ سے پنجاب دنیا کے 171 ممالک سے بھی بڑا صوبہ ہے۔ 
قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد 334 نشستوں پر نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت آئین میں ضروری ترمیم کے ذریعے پنجاب میں 2 ایوانی نظام رائج کرے اور اس کے لیے صوبے میں ایوانِ بالا (سینیٹ) پنجاب کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔