شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیٹیشن دائر
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
خانوادگان شیعہ لاپتہ افراد نے کئی کئی سالوں سے لاپتہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سینئر وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد کی خدمات حاصل کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں مشترکہ پیٹیشن دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ افراد کے خانوادوں نے کئی کئی سالوں سے لاپتہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سینئر وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد کی خدمات حاصل کر لیں۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 لاپتہ شیعہ افراد کیلئے جبری گمشدگی کی پیٹیشن دائر کر دی گئی۔ اس حوالے سے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے متحرک جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ میسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ ان شاءاللہ آخری لاپتہ شیعہ جوان کی رہائی تک کوششیں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی بازیابی کیلئے شیعہ لاپتہ افراد افراد کی
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔
ایس سی پی کے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 میں دیا گیا ہے۔
وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
بیان میں کیا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی۔