صدر زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختوںخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اگر صوبائی حکومت کچھ نہیں کرتی تو وفاق کو کام کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے حوالے آج مشاورت کرے گی جب کہ صدر نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا آج تعزیتی اجلاس تھا، نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے، تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اجلاس میں انکو یاد کیا، پاکستان کے سیاستدانوں کے لیے وہ ہمیشہ آئیڈیل رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے پارلیمان میں خطاب کیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر نے 8 ویں بار خطاب کیا، کل صدر مملکت نے تمام مسائل کو کور کیا، صدر زرداری نے خطاب میں عوام کے اصل مسائل پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے حکومت کے یک طرفہ پالیسیوں پر بھی تبصرہ کیا، نئی کنال دریائے سندھ سے نکالنے کے حکومتی یک طرفہ فیصلے پر بات کی، انہیں وارن کیا، انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک طرف صدر زرداری کی عوامی مسائل پر تقریر اور اپوزیشن کا شور شرابہ آپ کے سامنے تھا، ہمارا افطار ڈنر وزیراعظم شہباز شریف کے ہاں ہوا، ہم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں، سیاسی جماعتیں آپس میں ملتی ہیں تو سیاسی باتیں ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں مثبت اشارے ہیں اور مہنگائی نہیں بڑھ رہی، اس پر تعریف کی، کل ملاقات میں کے پی کے امن و امان اور کنال کے ایشو پر بات کی، کے پی میں امن و امان کا مسئلہ ہے، مگر وہاں کی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کوئی ایک بھی دورہ وہاں کے وزیرِ اعلیٰ نے نہیں کیا، میں نے کے پی کے امن و امان کے مسئلے پر وزیر اعظم سے بات کی، وفاق کی بھی ذمہ داری ہے، سیلاب زدگان کے مسئلے پر بات چیت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کل ملاقات میں پنجاب کے ایشوز بھی بات ہوئی، مل کر جو فیصلے ہوتے ہیں وہ مثبت ہوتے ہیں، میڈیا کی ذمے داری ہے سچ بتائے، اپوزیشن کا پروپیگنڈہ نہ پھیلائے، سب سے پہلے نہروں کے ایشو پر پیپلز پارٹی نے یہ مسئلہ اٹھایا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف علی زرداری نے سب سے پہلے یہ مسئلہ اٹھایا، نواب یوسف تالپور نے اپنی آخری تقریر میں نہروں کے مسئلے پر بات چیت کی، اگرکوئی کہے کہ پیپلز پارٹی اس مسئلے پر خاموش ہے تو یہ جھوٹ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آواز اٹھارہی ہے اور آگے بھی اٹھائے گی، صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے ہائی فارم پر یہ مسئلہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جان بوجھ کر اپنی سیاست چمکانے کے لیے پی پی پر الزام لگا رہے ہیں، اگر قومی ایشو پر سیاست چمکانے کے لے ان کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو آپ دھوکا دیں گے، آپ نے ملک میں یہ کرنا ہے تو کل بھارت میں پانی کے ایشو پر کیسے بات کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے، حکومت کیساتھ تعلقات سیاسی، ساتھ سب کے سامنے ہے، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ کوئی شکایت نہیں آئے گی، ہمارا ساتھ چلتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں عوام کے مسائل پر بہتری اور مہنگائی میں کمی آئی، معیشت میں بہتری آئی بطور پاکستانی ذمہ داری ہے کہ اس کی تعریف کروں، پی ٹی آئی نے حکومت سازی کے وقت کہا ہم کسی کے ساتھ بات نہیں کریں گے، ہمارے ووٹرز کا سب سے پہلا مطالبہ تھا کہ مہنگائی میں کمی آئے اور وہ آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف اپوزیشن کہہ رہی ہے قیدی نمبر 420 کو رہا کرو، پاکستان پیپلز پارٹی ایک مثبت کردار ادا کررہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا نقطہ نظر ہے کہ کانسل آف کامن انٹرسٹ ٹھیک فارم ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے، آئینی تقاضا ہے کہ سی سی آئی اجلاس بلائیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، ہم گرین پاکستان کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں دو فیزز میں کام کرنا ہوگا، کالیکٹیو فارمنگ فیز 1 کو کامیاب بنانے کے لیے پنجاب اور سندھ کے وہ علاقے جہاں زراعت ہے انہیں ترجیح دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیوں، پانی کی کمی، آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے زراعت پر ٹیکس آپ کے سامنے ہے، پانی کی کمی اور موسمی تبدیلی ایک حقیقت ہے، دنیا میں سب کو پتہ ہے مستقبل میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی گرین پاکستان، گرین سندھ، گرین پنجاب، گرین کے پی اور گرین بلوچستان کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے، سب سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کے ڈیم ہم نے بنائے، چولستان، تھر میرے اپنے علاقے ہیں ہم خود یہاں تک پانی پہنچائیں گے، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہمار نظریہ اور منشور ہے حکومت ساتھ دے، حکومت کے پاس اس سے بہتر تجویز ہے تو وہ ہمیں بتائیں، پانی کی کمی ایک حقیقت ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اسے تسلیم کرنا چاہیے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیساتھ ایک مثبت میٹنگ ہوئی ہے اور یقین دلایا ہے کہ وہ مسائل حل کریں گے، دوسرا بجٹ آنے والا ہے اب تک ان شکایات کو حل ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اگر صوبائی حکومت کچھ نہیں کرتی تو وفاق کو کام کرنا ہوگا ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے حوالے آج مشاورت کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کیوں نہیں مانے گی کہ نہروں کے مسائل پر صدر زرداری کے تحفظات سنیں اور حل کرے، میں امید رکھتا ہوں کہ اس بار پیپلز پارٹی اور ن لیگ مل کر بجٹ بنائیں گے، چاروں صوبوں کے پی ایس ڈی پی بھی جب مل کر بنائیں گے تو پھر ہم کیوں اس کی حمایت نہیں کرینگے، الیکشن کے بعد میں کسی سیاسی جماعت کے پاس نہیں گیا تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سے پہلے وزیراعظم میاں شہباز شریف اپنی ٹیم کیساتھ چل کر آئے، ہم نے اس کے بعد دو روز تک سی ای سی اجلاس چلایا، پی ٹی آئی نے تو از خود اکیلے چلنے کا فیصلہ کیا تھا ان کے پاس ہم نہیں گئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ مسئلے پر حکومت کی کے ایشو ایشو پر کے لیے بات کی پر بات
پڑھیں:
پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)میں شرکت سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔صدر پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سید محمد علی شاہ باچا کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے، یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اس سے قبل کئی بار امن و امان اور دیگر مسائل پر بات ہو چکی ہے لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
محمد علی شاہ باچا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنے دھرنوں اور مظاہروں سے فارغ ہو تو عوامی مسائل کی جانب توجہ دے، پاکستان پیپلز پارٹی کل ہونے والی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔
دریں اثنا، عوامی نیشنل پارٹی نے بھی وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی طلب کردہ اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے پی سی حکومت نے بلائی ہے اس میں شرکت نہیں کریں گے، حکومت اپنے فیصلے کرچکی ہے کانفرنس میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں۔میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ بحیثیت ایک سیاسی جماعت تحریک انصاف اگر کل جماعتی کانفرنس بلاتی تو ضرور شرکت کرتے۔
دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کل تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹی کانفرنس بلائی ہے ، جو لوگ شرکت نہیں کریں گے ان کو صوبے کی پروا نہیں۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ عوام کی تعاون کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، اے پی سی پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔جنوبی اضلاع میں جاری ڈرون حملوں کے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ڈراون حملے جس طرف سے بھی ہو قابل قبول نہیں، سینٹ انتخابات کی لسٹ بیرسٹر سیف اور ظہیر ایڈوکیٹ کو بانی پی ٹی آئی نے دی تھی، عرفان سلیم کا نام بانی پی ٹی آئی نے لسٹ سے نکالا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی، جو لوگ کہتے ہیں کہ خان کا بیانیہ صحیح نہیں فرق نہیں آتا، بعض لوگ بانی کی بانیہ کو غلط بیان کرتے ہیں، بانی نے کہا تھا پارٹی میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو نکالوں گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت نومئی کیس میں 10، 10سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل سامنے آگیا پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت پی ٹی آئی کو سلام ، مایوس نہ ہوں آپ کے مقدمات کا بھی میرے کیس جیسا انجام ہو گا ، جاوید ہاشمی کا...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم