ایم کیو ایم کے ایم پی اے کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی کی بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ جناح ٹاؤن اور گلشن ٹاؤن میں 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، بجلی کی عدم فراہمی سے اسپتالوں میں مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
عدالت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ کے الیکٹرک نجی ادارہ ہے، آئینی بینچ کیسے اس کےخلاف درخواست کی سماعت کر سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری جوہر عباس نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست کے مطابق فریقین کو ہدایت کی جائے کہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔