ماسکو/کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 ) یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو اور اس کے اطراف میں اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے حملے میں درجنوں ڈرون داغے گئے ہیں جن میں سے چند نے کچھ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ماسکو کے گورنر کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں اب تک ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ایک کار پارکنگ کے ایریا میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں.

(جاری ہے)

اس صورتحال کے باعث ماسکو کے چار ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ماسکو کے میئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس کے محکمہ فضائی دفاع نے ماسکو پہنچنے والے 60 سے زیادہ ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا ہے ماسکو میں رات گئے ہونے والا یہ حملہ یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان سعودی عرب میں طے شدہ مذاکرات سے چند گھنٹے قبل ہوا ہے. یاد رہے کہ سعودی عرب کی ثالثی میں دونوں ممالک جنگ بندی پر بات کریں گے یوکرین کے صدر زیلنسکی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں گذشتہ ماہ وائٹ ہاﺅس میں صدر زیلنسکی اور صدر ٹرمپ کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلیجنس شیئرنگ روکنے کے علاوہ اس کی فوجی امداد معطل کر دی تھی .

روسی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات ماسکو شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی ہے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیف کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق روسی دارالحکومت سے متصل ودنوئے اور ڈومودیدوو قصبوں سے ہے. ان کے مطابق ان حملوں میں ایک رہائشی عمارت کے سات اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا ہے ابتدائی طور پر روسی حکام کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے گورنر آندرے ووروبیف کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیرعلاج دو زخمیوں کی حالت تشویوناک ہے ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ شہر کی طرف آنے والے 73 ڈرونز کو مار گرایا گیا گرنے والے ڈرون کے ملبے سے ایک عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا ہے.

ادھرروس کی وزارتِ دفاع کے مطابق گذشتہ رات روس کی حدود میں داخل ہونے والے 337 یوکرینی ڈرونز کو مار گرائے گئے حملے کے نتیجے میں ایک ضلعی ٹرین نیٹ ورک کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ماسکو کے ہوائی اڈوں پر پروازوں پر پابندیاں عائد ہیں فروری 2022 میں یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ روس پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرینی اور امریکی حکام روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی غرض سے سعودی عرب میں موجود ہیں.

گورنر ووروبیف نے سوشل میڈیا پر حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اپارٹمنٹس اور جلی ہوئی گاڑیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں یہ تصاویر بظاہر ماسکو کے علاقے کے ایک کار پارک کی دکھائی دیتی ہیں یوکرین کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا ہے کہ ہے ماسکو ماسکو کے

پڑھیں:

ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

— فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ قافلے میں ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق حملے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد بھی زخمی ہوا۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر تین پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
  • پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی
  • میڈیا پابندی شکست کا کھلا اعتراف ہے، روس کا یوکرین پر طنز
  • پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • ایک ہی رات میں 130 یوکرینی ڈرونز مار گرا دیئے گئے