کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر میں پانی کی قلت کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی میں کے الیکٹرک کے حب پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کے تعطل کی وجہ سے حب پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ترجمان نے خبردار کیا کہ بریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر کو 70 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
فوٹو بشکریہ فیس بکمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل کر لیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سندھ سیکریٹریٹ اور برنس گارڈن کے اطراف میں ٹینک بنائے گئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ٹینکوں میں 2 لاکھ 35 ہزار گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔
میئر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ ان ٹینکوں میں برنس گارڈن، آرٹس کونسل، سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات دور ہوں گی۔