بولان، جعفر ایکسپریس کے سینکڑوں مسافر یرغمال
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شدت پسندوں نے کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانیوالی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کے سینکڑوں مسافروں کو شدت پسند مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں نے بلوچستان کے درۂ بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ شدت پسندوں نے ڈھاڈر کے مقام پر ٹرین پر حملہ کیا اور وہاں واقع ایک سرنگ میں اسے روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ یرغمالیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی تعداد تو نہیں بتائی گئی، تاہم ریلوے حکام نے اس سے قبل مسافروں کی 400 سے زیادہ بتائی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یرغمال بنا لیا جعفر ایکسپریس مسافروں کو
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل خوشحال ایکسپریس کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ کریں گے ، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل پشاور سے خوشحال ایکسپریس کو کراچی کے لیے روانہ کریں گے۔