جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگرد کس ملک میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں اور بھارتی میڈیا کیوں متحرک ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے )جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگرد، کس ملک میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ذرائع نے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایا ہے کہ عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے،سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی،جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پر انڈین اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے ،بزدلانہ حملہ ہونے کے وقت سے لے کر بھارتی میڈیا، بھارتی سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملکر مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔
جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ، سیکیورٹی ذرائع
ذرائع نے مزید بتایا کہ پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے میں ہندوستانی میڈیا کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیئے دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اکتفا کریں۔
پاکستان پوسٹ میں خلاف ضابطہ 381 بھرتیوں کا انکشاف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پر سوشل میڈیا
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
عثمان خادم کمبوہ: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نے’’ریلیز بانی پی ٹی آئی‘‘ تحریک چلانے پر مشاورت کی،اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی رابطہ کرنے پر مشاورت کی گئی۔
 ذرائع کے مطابق تحریک میں فواد چوہدری، علی زیدی، عمران اسماعیل، محمود مولوی اور سبطین خان شامل ہوں گے، ملاقات میں ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر اتفاق کیاگیا،پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
 ذرائع کے مطابق ملاقات میں شاہ محمود قریشی پر زوردیاگیاکہ وہ سیاسی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کریں،اس موقع پر گفتگومیں کہاگیاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔