قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا، 17نکاتی ایجنڈا جار ی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا، 17نکاتی ایجنڈا جار ی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا جس کے لئے 17 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کیلئے میکنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے پرتوجہ دلا نوٹس ایجنڈیکا حصہ ہوگا،وزیر تجارت جام کمال مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کرینگے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی تحویل ملزمان ترمیمی بل 2024،پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کریں گے،اس کے علاوہ مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی،قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی نقول بھی پیش کی جائیں گی۔
وزیر پارلیمانی امور صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کرینگے،این اے 86 میں نئے گیس کنکشنز کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ دلا نوٹس ایجنڈے کاحصہ ہوگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، پنجاب میں حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن رولز پر بریفنگ ہوگی۔
اجلاس میں قانونی و انتظامی امور کی تکمیل پر بھی بریفنگ کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت کروانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔