پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو بحری جہازوں کی فروخت کا سودا طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پرانے جہازوں کی جگہ چار نئے آئل ٹینکر اور ایک کنٹینر بردار جہاز بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو بلک آئل کنٹینرز بحری جہازوں کی فروخت کا سودا طے پا گیا۔ ترجمان پی این ایس سی کے مطابق ایم وی لاہور اور ایم وی کوئٹہ نامی جہازوں کی 20 سالہ عمر پوری ہونے پر فروخت کیا جا رہا ہے، جہازوں کی فروخت کی منظوری وزارت بحری امور اور پی این ایس سی کے بورڈ سے لی گئی ہے۔ عمر پوری ہونے پر فروخت کیے جانے والے جہازوں کو انٹرنیشنل میری ٹائم اور شپنگ قوانین کے مطابق چلانے کی اجازت نہیں ملتی، پرانے جہازوں کی جگہ چار نئے آئل ٹینکر اور ایک کنٹینر بردار جہاز بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔ ترجمان پی این ایس سی کے مطابق فروخت کردہ جہازوں کو رواں ماہ کے آخر خریداروں کے سپرد کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جہازوں کی
پڑھیں:
خلیج عمان میں ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی بحری جہاز کو وارننگ کیوں دی؟
ایرانی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے گزشتہ روز خلیج عمان میں ایرانی سمندری حدود کے قریب آنے کی کوشش کرنے والے ایک امریکی تباہ کن جنگی جہاز کو سخت وارننگ جاری کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ ایرانی نگرانی کے علاقے کی جانب بڑھ رہا تھا، جس پر ایرانی بحریہ کے تیسرے بحری ریجن (نبوّت) نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اپنے فضائی یونٹ کو متحرک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے‘، سینیئر ایرانی اہلکار کی اسرائیل اور امریکا کو سخت وارننگ
ایرانی فوجی ہیلی کاپٹر نے امریکی جہاز کے اوپر پرواز کی اور واضح الفاظ میں راستہ بدلنے کی ہدایت دی ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق، امریکی جہاز نے ہیلی کاپٹر کو پیچھے ہٹنے کے لیے دھمکی بھی دی۔
اس کے باوجود ایرانی پائلٹ نے مشن جاری رکھا اور امریکی جنگی جہاز سے ایک بار پھر علاقے سے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔ جب امریکی جہاز نے دوبارہ دھمکی دی تو ایرانی فضائی دفاعی کمان نے مداخلت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہیلی کاپٹر مکمل طور پر دفاعی نظام کی نگرانی میں ہے اور امریکی بحری جہاز کو جنوب کی طرف واپس جانے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں: ایران کی جوہری مذاکرات میں واپسی امریکا کے دوبارہ حملہ نہ کرنے سے مشروط
ایرانی بحریہ کی مستقل مزاحمت اور فضائی دفاع کی حمایت کے بعد، بالآخر امریکی جنگی جہاز کو اس علاقے سے پیچھے ہٹنا پڑا جو ایرانی نگرانی میں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ایرانی بحری جہاز تباہ کن جنگی جہاز دفاعی نظام سمندری حدود فضائی دفاع فضائی یونٹ مزاحمت ہیلی کاپٹر یو ایس ایس فٹزجیرالڈ