کے ایم سی نے مدھوبالا اور ملائیکہ کے علاج کی نگرانی کیلئے تکنیکی کمیٹی تشکیل دےدی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے مدھوبالا اور ملکہ (ہتھنیوں) کی صحت اور علاج کی نگرانی کےلیے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
دونوں ہتھنی مائیکو بیکٹیریئم ٹی بی کمپلیکس سے متاثر پائی گئی ہیں، کمیٹی میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرینِ حیوانات شامل ہیں۔ جن کا تعلق سری لنکا، تھائی لینڈ، جرمنی اور جانوروں کی فلاحی تنظیم فور پاوز سے ہے۔
کمیٹی کے اہداف میں ہتھنیوں کی صحت کی نگرانی، علاج کے طریقہ کار کو یقینی بنانا اور دیکھ بھال کے اصولوں پر عملدرآمد شامل ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آر سی راجاپکسا جبکہ ڈاکٹر عامر خلیل شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
ہتھنیوں کی صحت بہتر رکھنے کےلیے جدید علاج اور خصوصی نگہداشت کے اصول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کراچی سفاری پارک میں ٹی بی کے کیسز کے بعد سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے گیے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔