تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی سے لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور دبئی جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور ایئر بلو کی پرواز پی اے 402، کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 208، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور 123، کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 اور 302، کراچی سے سوئی پی آئی اے کی پرواز پی کے 156 منسوخ ہو گئی ہیں۔
کراچی سے لاہور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840، کراچی سے پشاور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865، کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، کراچی سے دبئی ایئر بلو کی پرواز پی اے 110 شامل ہیں۔
ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کو متبادل پروازوں اور تاخیر کی معلومات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے اور حکام نے مسافروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے اپنے سفر کی تازہ ترین صورتحال معلوم کریں۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی اور ہومی سائیڈ یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہری عبدالراوف کے قتل میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار
پولیس کے مطابق ملزمان عاشق علی اور اسماعیل خان نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں عبدالرؤف کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ، 2 پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ترجمان پولیس تھانہ سبزی منڈی قتل