عیدالفطر پر 4 تعطیلات ہونگی، اہم اسلامی ملک نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔دنیا بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک جاری ہے اور ایک عشرہ مکمل ہوچکا ہے، دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی مسلمان روزے رکھنے کے ساتھ اللہ کی طرف سے تحفے میں ملنے والی عید کے تہوار کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں۔
سعودی عرب میں عید ممکنہ طور پر 30 یا 31 مارچ کو ہوگی جس کا فیصلہ چاند کی رویت پر ہوگا تاہم سعودی وزارت افرادی قوت نے مملکت کے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے عیدالفطر کے سلسلے میں چار روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات اتوار 30 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی، اس کے علاوہ عیدالاضحی پر 6 روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 9 ذوالحجہ 1446 بمطابق 5 جون 2025 سے ہوگا اور 10 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔