کوئی ملک آئین کے مطابق نہ چلے تو یہ سنگین جرم ہے، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو بھی چیزیں ہو رہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہیں۔ کوئی ملک آئین کے مطابق نہ چلے تو یہ سنگین جرم ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ کل میں نے سینیٹ میں اپنی تقریر میں آئینی نکات اٹھائے ہیں۔ سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین یا صدر کے جو الیکشن ہوئے یہ ایک لحاظ سے غیر آئینی ہیں۔ جن شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے یہ واضح ہے کہ ان شقوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اس معاملے کو ہم سپریم کورٹ لے کے جا رہے ہیں۔ جب کسی طریقہ کار کے بغیر آئین میں تبدیلیاں کر دی جائیں تو آئین محض کاغذ کا ٹکڑا بن کے رہ جاتا ہے۔ مختلف کیسز کی آج سماعت ہوئی جن میں سے اکثر کیسز کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں ہو چکی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ جس میں ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں بولان میل کی ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کی جانب جانے والی ٹریک کی کلئیرنس کا عمل جاری ہے۔ کلئیرنس کا عمل مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ کے بعد بولان میل کوروانہ کیا جائے گا۔