اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
سابق مس یونیورس اور بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اروشی روتیلا متاثر کن 100 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام فوربس کی امیروں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت کے مجموعے میں 12.
A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)
وہ اس گاڑی کو خریدنے کے بعد ایلیٹ سرکل سے باہر اس محدود ایڈیشن کی کار کی مالک پہلی بھارتی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اروشی اب مہنگی ترین بھارتی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہیں جنہوں نے حالیہ فلم ڈاکو مہاراج میں اپنی 3 منٹ کی ڈانس پرفارمنس کیلئے 3 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے
پاکستان کے مشہور ننھے اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عُمر شاہ انتقال کر گئے ہیں۔
یہ افسوسناک خبر احمد شاہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کی گئی، جہاں انہوں نے مداحوں سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔
’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ اُمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘
View this post on Instagram
A post shared by Peer Ahmad Shah (@cuteahmadshah01)
تاحال عُمر شاہ کے انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
یاد رہے کہ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول تھے اور اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی شوز میں نظر آتے تھے۔
ان کی اچانک وفات کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے خاندان بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی گہرے صدمے اور دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔
اہلِ خانہ نے تمام احباب سے درخواست کی ہے کہ عُمر شاہ کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کریں۔
Post Views: 5