دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے، ترجمان پختونخوا حکومت
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پشاور:
ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات و ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ پشتو کی کہاوت ہے، چھلنی لوٹے سے کہتی ہے کہ تم میں دو سوراخ ہیں۔ بلاوجہ بھٹو پہلے اپنے سوراخ گن لیں، پھر دوسروں میں تلاش کریں۔ پہلے اپنا قبلہ درست کریں پھر دوسروں پر تنقید کریں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، جہاں کل ایک پوری ٹرین کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا۔ کیا بلوچستان کے حالات کی ذمے داری بھی علی امین گنڈا پور پر ڈالیں گے؟۔ سندھ کو کچے کے ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمران خود کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ کراچی میں رہزنی اور ڈکیتی معمول بن چکی ہے۔ دہشت گردی ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مگر وفاق اس حوالے سے کچھ نہیں کر رہا۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ رہے، پوری دنیا کا دورہ کیا، مگر افغانستان جانا گوارا نہیں کیا۔ دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا پورا حصہ نہیں دیا جا رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے حکمران اپنی لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللّٰہ حافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ضلع کا حال دیکھ لیں لوگ کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں، صوبے کا خزانہ خالی ہے لیکن وزیراعلیٰ وفاق کو قرضہ دینے کی بات کرتے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری ختم کرے تو صوبے میں امن ہو جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھارت سے جنگ کی آڑ میں این آر او لینا چاہتی تھی۔