جدہ : کبابش آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سید سلمان گیلانی کے اعزاز میں محفلِ شعر و سخن اور سحری کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
جدہ : کبابش آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سید سلمان گیلانی کے اعزاز میں محفلِ شعر و سخن اور سحری کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ)کبابش آرٹس کونسل جدہ کی جانب سے پاکستان کے مشہور و معروف مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی کے اعزاز میں ایک محفل ۔ شعر و سخن اور سحری کا کبابش ریسٹورنٹ میں اہتمام کیا گیا
۔محفل کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب ملک جاوید حسین اعوان نے فرمائی جبکہ مہمان ۔ خصوصی جناب سید سلمان گیلانی تھے ،
مشاعرہ کی نظامت کے فرائض صدر کبابش آرٹس کونسل جدہ معروف شاعر آفتاب ترابی نے ادا کئے ،
تلاوت ۔ قرآن۔ مجید کی سعادت قاری شبیر نے حاصل کی جبکہ ھدیہ نعت سلیم احمد نے پیش کیا ،
سید سلمان گیلانی نے حجاز مقدس کے حوالے سے منظوم کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی اس کے بعد اپنے مزاحیہ کلام سے سامعین کے چہروں کو مسکراہٹ اور قہقہوں ضیا سے منور کیا ،
مہمان شاعر کو ۔ ملک عادل خورشید سلطان نے تحائف پیش کئے ۔ آخر پر صاحب نے صدر نے اپنے صدارتی خطبہ میں کبابش آرٹس کونسل کا تعارف پیش کرتے ھوئے فرمایا کہ 24 برس قبل پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت اور کبابش ریسٹورنٹ کے اونر جناب ملک خورشید سلطان مرحوم نے رکھی ۔ اور آج ان کی نیابت کرتے ھوئے ان کے ہونہار فرزند ملک علی خورشید سلطان ادب و ثقافت کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاں ہیں ،
پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شاعر کو دل کھول کر دااااد پیش کی ، آخر پر کبابش آرٹس کونسل کے چیئرمین جناب ملک علی خورشید سلطان نے حاضرین کو پرتکلف سحری پیش کی
آخر پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے چیئرمین کبابش آرٹس کونسل ملک علی خورشید سلطان نے کہا کہ یہ شعر و ادب کا کارواں اسی طرف رواں دواں رھے گا ان شاء اللہ اور ہم ادب اور اردو زبان کی ترویج و ترقی کیلئے اسی طرح محافل کا انعقاد کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کبابش ا رٹس کونسل سید سلمان گیلانی
پڑھیں:
برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
برطانیہ کے شاہی خاندان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں ونزر کاسل میں شاندار عشائیہ دیا۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس نے امریکی صدر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے پیچیدہ تنازعات کے حل میں ٹرمپ کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں اور امن کے لیے ان کا عزم لائقِ ستائش ہے۔
صدر ٹرمپ نے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابلِ فخر ہیں اور برطانیہ کا یہ دورہ ان کی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے۔
ونزر کاسل پہنچنے پر شاہی خاندان نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، فوجی تقریب میں شاندار فلائی پاسٹ اور رائل فورس کی پریڈ بھی دیکھی۔
یہ صدر بننے کے بعد ٹرمپ کا برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے جس کے دوران امریکا اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق کئی اہم معاہدے متوقع ہیں۔ آج امریکی صدر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کریں گے۔