لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے ایک اور رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی کو خیرباد کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویرالیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا،سردار تنویر الیاس  نے اتوار کے دن گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی،ذرائع کا مزید کہنا تھا ہے کہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی شمولیت کی دعوت دی تھی۔

ایف بی آر افسران پروموشن؛ اوپر والوں میں دیانتداری نہ ہو تو نیچے بھی نہیں ہوگی، جسٹس اعجاز اسحاق

یاد رہے کہ سردار تنویر حیدر نے نو مئی کے واقعہ کے بعد تحریک انصاف سے راہیں الگ کرکے  آئی پی پی جوائن کی تھی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری

 وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب تک پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک ترقی نہیں کررہا، سیاسی ڈائیلاگ میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں: شاہد خاقان
  • شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  •   وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
  • پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر مقامی قبر ستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
  • معروف ترک ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار نے اپنی راہیں جدا کرلیں
  • سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ سے نئی وفاقی جیل منتقلی کادعویٰ