جعفر ایکسپریس پر 70 سے 80 دہشت گردوں نے حملہ کیا، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آ باد:
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشت گردوں نے حملہ کیا، ٹرین میں سرکاری اہلکار بھی تھے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشت گردوں نے حملہ کیا، ٹرین میں سرکاری اہلکار بھی تھے، بہت سارے بچوں اور خواتین کو دہشت گردوں نے ڈھال بنایا ہوا ہے، آپریشن بہت احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ مغویوں کو بچایا جاسکے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کا مین ہینڈلر افغانستان میں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سخت ترین ایکشن لیا جائے، بلوچستان کا زیادہ تر ایریا بی کیٹیگری ہے جس میں لیویز ہے، لیویز زیادہ تربیت یافتہ نہیں ہیں، ان کا بجٹ بھی کم ہے، دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ
لاہور میں بد بخت سگے بیٹے نے ماں پر چھریوں سے حملہ کردیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بزرگ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا اور ایس پی سول لائنز کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس کی کھلی کچہری میں بورہے باپ کی بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد و جائیداد پر قبضہ کی شکایت سامنے آئی، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مناواں کو پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دین اسلام ہمیں والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے،غیر قانونی عمل کرنے والے جیل جائیں گے۔
کھلی کچہری میں خواتین پر گھریلو تشدد کی موصول شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا شہریوں کی شکایات پر ایکشن، کارروائیوں کے فوری احکامات دیے۔