ملک دشمن عناصر کا پاکستان کو کمزور کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، میرسرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں، خصوصاً جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دی جس میں جعفر ایکسپریس واقعے کی تفصیلات ابتدائی تحقیقات اور سیکورٹی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی قابض نہیں رہ سکتے ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد پرتشدد ماحول کا تاثر قائم کرنا ہے لیکن ریاست دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا پاکستان کو کمزور کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا حکومت پوری طاقت سے ان کا قلع قمع کرے گی انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہر قسم کی کنفیوڑن سے نکل کر دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کیں کہ عوام کے تحفظ کے لیے سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو اور دہشت گردوں کو سخت پیغام دیا جا سکے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر، ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس اعتزاز احمد گورایا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔
(جاری ہے)
اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور مستقبل میں مزید سخت سیکیورٹی اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں،جے یو آئی
مجلسِ عمومی میںپی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کے فیصلے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید
مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ترجمان
ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے ۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ مقامی میڈیا میں چلنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی نے اپنی مجلس عمومی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی ایسے کسی اتحاد کا حصہ بنے گی جو پی ٹی آئی کے ایما پر بنایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی اور حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ پارلیمنٹ میں زیر غوآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اور بوقت ضرورت پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔