جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (سب نیوز)سکیورٹی فورسز کے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کامیاب رہا اور مسافروں کوبحفاظت بازیاب کرلیاگیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ دہشت گرد حملے میں ملوث 33 دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا گیا، جانوں کی حفاطت کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن میں مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیاگیا اور دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں اورخواتین کوبطورانسانی ڈھال استعمال کیا۔
سکیورٹی فورسز کی کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشتگردوں نے یرغمال مسافروں کوٹولیوں میں تقسیم کررکھا تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب مسافروں کوپاک فوج کے جوانوں نے بحفاظت محفوظ مقام پرمنتقل کیا، پاک فوج کے جوانوں نے مہارت سے ایک بھی خودکش بمبار کو پھٹنے کا موقع نہیں دیا اور پاک فوج نے ایک بارپھرثابت کیا وہ کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی سکیورٹی فورسز سکیورٹی ذرائع
پڑھیں:
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پی ٹی آئی اور اے این پی رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
فائل فوٹوباجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کوثر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد ضیاءالدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا، دہشتگرد ضیاءالدین متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔
دہشتگرد پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب، اے این پی کےمولانا خان زیب، ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا، دہشت گرد ضیاء الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا، طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دہشتگرد ضیاء الدین کو رہا کر دیا گیا تھا۔
دہشت گرد ضیاء الدین 2023 میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، دہشتگرد ضیاءالدین کی ہلاکت سے داعش خراسان کےنیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا۔