مادھوری کی خوبصورت بہنیں فلم انڈسٹری سے دور کیوں رہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی خوبصورتی، شاندار اداکاری اور رقص کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کیا۔
90 کی دہائی میں مادھوری ڈکشٹ کا جادو ایسا تھا کہ ہر فلم ساز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مادھوری ڈکشٹ کی دو بہنیں، روپہ ڈکشٹ اور بھارتی ڈکشٹ بھی کتھک رقص میں ماہر ہیں؟ اس کے باوجود انہوں نے فلمی دنیا میں قدم نہیں رکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کی بڑی بہن روپہ ڈکشٹ نے فلمی دنیا کے بجائے ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھا اور وہ ایک کامیاب سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ ہیں۔ دوسری طرف بھارتی ڈکشٹ کمپیوٹر انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ دونوں بہنیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کافی کامیاب ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کے والد چاہتے تھے کہ وہ اداکاری کے بجائے میڈیکل کے شعبے میں جائیں اور ڈاکٹر بنیں۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی پڑھائی پر توجہ دے اور ایک مستحکم زندگی گزارے۔ لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ مادھوری کو بچپن سے ہی رقص کا بے حد شوق تھا، خاص طور پر کتھک رقص میں ان کی مہارت بے مثال تھی۔ ان کی والدہ نے ان کے اس شوق کو ہمیشہ اسپورٹ کیا اور یوں مادھوری کا سفر فلم انڈسٹری کی طرف شروع ہوا۔
جہاں مادھوری نے فلموں میں قدم رکھ کر بے پناہ شہرت حاصل کی وہیں ان کی بہنوں نے ایک عام زندگی گزارنے کو ترجیح دی۔ ایک انٹرویو میں مادھوری نے بتایا کہ ان کی بہنیں بھی کتھک میں ماہر ہیں لیکن وہ فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔ وہ ہمیشہ پڑھائی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتی تھیں۔
مداحوں کے ذہن میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ کیا روپہ ڈکشٹ اور بھارتی ڈکشٹ کبھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گی؟ اس کا جواب مادھوری خود کئی بار دے چکی ہیں کہ ان کی بہنوں کو فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: مادھوری ڈکشٹ
پڑھیں:
ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی
عطاءاللہ شاہین : سوشل میڈیا کے خطرناک رجحانات نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ کندیاں کے قریب علی والی اسکیپ چینل نہر میں 25 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والا احسن علی والی نہر کے ڈاؤن فال پوائنٹ پر ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں جا گرا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کندیاں وسیم خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
مقامی افراد نے فوری ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش نہر سے نکالی اور قریبی ہسپتال منتقل کی۔ متوفی کی شناخت احسن سکنہ میانوالی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔