سندھ بلڈنگ ،کھوڑو سسٹم کے کماؤ پوت جلیس صدیقی اور عبدالسجاد خان دھندوں میں مگن
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کے اضافی پیسے طلب کئے جانے لگے ،ناجائز تعمیرات میں تیزی
ناظم آباد نمبر 1پلاٹ K2 اور گلبہار رضویہ سوسائٹی پلاٹ C4پر خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
ڈی جی سندھ بلڈنگ اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کی باربا رکوشش ، کسی رابطے کا جواب نہیں دیا
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں وسطی پر قابض کھوڑو سسٹم کے کماؤ پوت ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی اور کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان نے وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا سے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا اجازت نامہ دینے کے نام پر خطیر رقوم بٹورنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ڈی جی سندھ بلڈنگ اسحاق کھوڑو سب اچھا ہے کی بانسری بجا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی اور ڈائریکٹر ڈیمالشن عبدالسجاد خان نے بیٹر مافیا کو اعتماد میں لینے کے بعد ناظم آباد میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں ۔غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے گزشتہ دنوں تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے سربراہ سمجھے جانے والے ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سیاسی سرپرستی میں پلنے والے افسران کی سرپرستی میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مکمل طور پر پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ناظم آباد نمبر 1بلاک K پلاٹ نمبر 2 الیاس مارکیٹ میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل دکانیں فیصل بینک اور کمرشل پلازہ کی تعمیر دن کے اجالے میں کی جا رہی ہے ۔پلاٹ C4 رضویہ سوسائٹی گولیمار میں روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کا آغاز کروا کر سندھ کی اعلیٰ شخصیات کے نام پر خطیر رقوم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔جاری تعمیرات میں ہنگامی اخراج کی سنگین خلاف ورزیاں موجود ہیں اور انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔وسطی میں جاری قانونی دھندوں کی نشاندہی کے باوجود بااثر بدعنوان افسران احتسابی عمل سے بالا تر ہیں ۔ اس ضمن میں ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لیے بارہا کوشش کی گئی مگر موصوف نے کسی بھی رابطے کا جواب نہیں دیا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: رہائشی پلاٹ سندھ بلڈنگ
پڑھیں:
کراچی کے ضلع وسطی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کا آغاز
ڈاکٹر سعد جمال کی جانب سے ایچ پی وی ویکسین کنٹرول روم کا افتتاحی پروگرام ایم سی ایچ ناظم آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقد کیا گیا۔
تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں، رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کے زیر نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں ہوا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم نے ضلع وسطی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر ایچ پی وی ( ہیومن پیپلوما وائرس) ویکسین مہم کا ا فتتاح کیا۔
اس موقع پر افتخار عالم نے کہا کہ مستقبل میں سروائیکل کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں۔
اس تقریب میں وفاقی وزیر صحت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نعیم قائم خانی، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد، ٹاؤن ہیلتھ آفسر ناظم آباد ڈاکٹر خرم خان، ایم ایس سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد ڈاکٹر عتیق قریشی، ڈسٹرکٹ ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر ثمرین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عروہ، ڈاکٹر، علییزہ اور عیسیٰ لیب سے ڈاکٹر نیر راحیلہ موجود تھیں۔