حضرت سچل سرمست کےعرس پر عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وقار حسین منگی: خیر پور میں سندھ کے صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
شاعرہفت زبان حضرت سچل سرمست کے 204 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہفتے کو ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزار پر چادر چڑھاکر باقاعدہ عرس مبارک کا افتتاح کریں گے ۔
14 مارچ سے شروع ہونے والے عرس مبارک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
حضرت سچل سرمست کے 204 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہفتے کو ہوگا،عرس کے موقع پاکستان سمیت دیگر ممالک سے بھی زائرین شرکت کریں گے ۔
عرس کے انتظامات دیکھنے کے لئے ایس ایس پی خیرپور نے سچل سرمست کے مزار کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم کا وزٹ بھی کیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حضرت سچل سرمست کے
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں روزگار کا سنہری موقع
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2025ء ) پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں روزگار کا سنہری موقع ہے کیوں کہ ایمریٹس کے بعد اتحاد ایئرویز نے بھی نئے ملازمین کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی سے تعلق رکھنے والے قومی کیریئر بڑے پیمانے پر اپنے آپریشنز کو بڑھا رہا ہے جس نے حال ہی میں سات نئے روٹس کا اعلان کیا ہے، جن میں الماتی، قازقستان؛ باکو، آذربائیجان؛ بخارسٹ، رومانیہ؛ مدینہ منورہ، سعودی عرب؛ تبلیسی، جارجیا؛ تاشقند، ازبکستان؛ اور یریوان، آرمینیا شامل ہیں، ایئرلائن نے اپنی ترقی کی حکمت عملی کے تحت ایک ہی سال میں 27 نئے راستوں کا آغاز یا اعلان کیا۔ اتحاد ائیر ویز کے سی ای او اینٹونوالڈو نیوس کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کو اس سال 22 طیارے ملیں گے جس سے اگلے پانچ سالوں میں بیڑے کی کل تعداد 200 سے 220 تک پہنچ جائے گی، اس سال ہم 2 ہزار 500 نئے لوگوں کو بھرتی کر رہے ہیں، ہم پوری دنیا سے بھرتیاں کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم اگلے پانچ سالوں میں ہر سال تقریباً 350 پائلٹس اور ہر سال تقریباً 1ہزار 500 فلائٹ اٹینڈنٹ بھرتی کرنے جا رہے ہیں اور مجموعی طور پر ہم تقریباً 17 ہزار سے 18 ہزار لوگوں کو حاصل کرنے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ہم نے پچھلے سال 2 ہزار سے زیادہ نئے ملازمین کی خدمات حاصل کیں اور 1 ہزار 500 سے زیادہ کو ترقی دی، جن میں بنیادی طور پر پائلٹ اور کیبن کریو شامل ہیں،تیزی سے ترقی کرنے والی ایئر لائن اس وقت مختلف ڈویژنوں میں تقریباً 12 ہزار عملے کو ملازمت دیتی ہے، اتحاد ایئرویز ویز ایئر ابوظہبی کے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی تیار ہے جس نے یکم ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے آپریشنز کو معطل کرنے اور مشترکہ منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد ائیر ویز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ وِز ایئر ابوظہبی کے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ہم مکمل طور پر کھلے ہیں کیوں کہ ہمیں لوگوں کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے ہم بہت زیادہ بھرتی کر رہے ہیں، ہم کسی بھی ایئر لائن کے ریزیومے کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، مجھے یقین ہے دیگر ایئر لائنز بھی وِز ایئر ابوظہبی کے عملے کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی ہیں۔