وزیراعظم سے ازبک سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر جناب علیشیر تختائیف کی آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم نے ازبک سفیر کے ذریعے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گزشتہ ماہ تاشقند کے دورے کے دوران ان کے اور پاکستانی وفد کی مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر ہونے والی شاندار پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں ایک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاشقند سے واپسی پر، انہوں نے متعلقہ شعبوں کے وزراء کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ دورے کے دوران ہوئے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے خاص طور پر کان کنی اور معدنیات، ریلوے (بشمول ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ)، SEZs، بینکنگ، سیاحت، ثقافت اور قابل تجدید توانائی میں ازبکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی پر روشنی ڈالی.
وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت کو 2 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے کام کرنے کے لیے ایک روڈ میپ وضع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جس پر دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین اتفاق کیا گیا تھا۔
ازبک سفیر نے وزیر اعظم کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر شوکت مرزیوئیف پاکستان کے ساتھ ازبکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدر مرزیوئف نے رواں برس کے آخر میں پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی وزیر اعظم کی دعوت قبول کر لی ہے، جس کے لیے دونوں فریقین کے درمیان تاریخیں پر اتفاق کیا جار ہا ہے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دورے کے دوران کے لیے
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر کابینہ کے اہم اراکین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیرِاعظم کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوگی جس میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دونوں رہنما خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پائیں گے جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت اور گہرائی فراہم کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ، دین، اقدار اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں۔
’وزیرِاعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان منفرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا، تاکہ دونوں عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی ولی عہد شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم