پی پی ایس سی کا اسلحہ محکموں کی مختلف آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
قیصر کھوکھر:پاکستان پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے سرکاری محکموں کی مختلف آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ زراعت میں سائنٹفک آفیسر کی 19 آسامیوں کے لیے 85 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ میں آڈٹ آفیسر کی آسامی کے لیے 9 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد شاہ زین وڑائچ، خواجہ خالد ولید، محمد شعیب ظفر سلطانی، سدرہ بشارت، رانا آشر سلیم، نشا طارق، ماہ نور وسیم بٹ، عکاشہ صادق، حسیب قیصر شامل ہیں۔محکمہ ٹورسٹ سروسزز میں انسپکٹر کی آسامی کے لیے امیدوار مصطفی فرید کامیاب ہوئے۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری میں کنسلٹنٹ یورولوجسٹ کی 8 آسامیوں کے لیے امیدوار کامیاب ہوئے جن میں الہٰی بخش، عامر امتیاز خان، فیصل رؤف خان، عمر حسیب ذوالفقار، فرحت عباس، محمد امین، محمد رحیم سجاد، شیراز عبد الستار شامل ہیں۔ تین آسامیاں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہیں۔
محکمہ صحت میں سینئر رجسٹرار سرجری کی 87 آسامیوں کے لیے کامیاب امیدواروں میں جنید خالد، راؤ ناصرہ سلیم، شعیب انور، سجیل احمد، زین مختار، سلیمان آصف اور دیگر شامل ہیں۔ ان امیدواروں کی فہرست میں 40 سے زائد کامیاب امیدوار شامل ہیں، جنہوں نے اپنے میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی۔
جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی شدید زخمی
سینئر رجسٹرار اورتھوپیڈک میں 39 امیدوار اس آسامی کے لیے کامیاب ہوئے جن میں فیضان مجید، محمد عدنان، محمد سلمان خلیل اپل، نبیل یزدانی، زاہد شفیق، محمد شاہد ستار، فدا حسین، اور دیگر شامل ہیں۔ پانچ سیٹیں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہیں۔
اس حوالے سے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کو متعلقہ محکموں کی جانب سے انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
مسلح ملزمان کا موٹر سائیکل سوار پر تشدد، ویڈیو وائرل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کامیاب ہوئے آسامیوں کے شامل ہیں کے لیے
پڑھیں:
ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھبراہٹ کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو صوبے کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹس موصول ہوچکی ہیں، زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں معمولات زندگی عارضی طور پر متاثر ہوئے، تاہم تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز ملتان کے مغرب میں 126 کلومیٹر دور اور گہرائی تقریباً 55 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر عمارتوں کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے تاکہ کسی ممکنہ نقصان یا خطرے کی نشاندہی کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24 گھنٹے فعال رہتے ہوئے صورتِ حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید برآں، اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زلزلے یا اس کے بعد پیش آنے والے کسی بھی نقصان کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔