جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد ہمیں آنکھیں کھول لینی چاہئیں: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
احسن اقبال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد ہمیں اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئیں۔
ایک بیان میں انہوں نے جعفر ایکسپریس کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور آپس کی لڑائیوں سے پرہیز کریں، کیوں کہ انتشار کی سزا 24 کروڑ عوام کو ہو گی۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ چیلنجز کا تقاضہ ہے کہ ہم مل کر دہشت گردی کو شکست دیں۔
اپوزیشن کے ممکنہ گرینڈ الائنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت سیاسی نہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے، اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اپنا کردار ادا کریں۔
وزیرِ برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ہم نے ہمیشہ مذاکرات کو ویلکم کہا ہے۔
حکومتی ترجیحات کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو حکومت معاشی ترقی چاہتی ہے تو ہمیشہ سیاسی درجۂ حرارت کم دیکھنا چاہتی ہے۔
جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے پرانے دوست ہیں، وہ ناراض ہوں گے نہ ہی ہم انہیں ناراض ہونے دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا وفاقی وزیر نے کہا ہے کہا ہے کہ
پڑھیں:
پہلگام واقعے پر پاکستان کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے مقبوصہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے پاکستان کے حوالے سے اقدامات اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا یے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرامہ کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کو تمام عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا۔عالمی برادری میں مودی حکومت کے نام نہاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے گا۔
عالمی سطح پر بھارت کی ہر حکمت عملی کو سفارتی ذرائع سے ناکام بنایا جائے گا۔ اس حوالے دفتر خارجہ وفاق کی پالیسی کے تحت سفارتی جواب دے گا۔
ذرائع کے مطابق اس معاملے پر وفاقی حکومت کی اعلی سطح پر مشاورت جاری ہے اور وزیراعظم کی منظوری سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
وفاقی حکومت کے اعلی ترین ذرائع نے بتایا کہ بھارت کے سابقہ الزامات کی روایت کو پاکستان پہلے بھی مسترد کرچکا یے، اس حالیہ ڈرامے کے بھی نریندر مودی حکومت کے پاس کوئی ثبوت یا دلائل نہیں ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ بھارت کے ہر ڈرامہ یا ممکنہ الزامات کا جواب سفارتی سطح دیا جائے گا، وفاقی حکومت بھارت کے حالیہ اعلانات کے بعد اپنی موثر اور سخت سفارتی حکمت عملی کے تحت جواب دے گی۔
ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی یے اور اس کے خاتمے کے لیے صف اول کے ملک کا کردار ادا کیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اضافہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں دفتر خارجہ بھارتی اقدام کا سفارتی جواب دے گا۔