جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ، فورسز کی جوابی فائرنگ میں متعدد خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
جنوبی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، ججز کے کمروں میں فائرنگ، متعدد افراد جاں بحق
زاہدان(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا گیا، حملہ آوروں ججوں کے کمروں میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔