حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حسن زہری نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نذر، براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آؤ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن زہری نے بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس ٹرین سانحہ کے بعد وفاق پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ناراض بلوچوں کیلئے مذاکرات کا پیغام دیا ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر، براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آؤ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ جنگ و جدل کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ٹرین میں سفر کرنے والے غریب سپاہیوں کے اغواء سے بلوچستان کی مہمان نوازی کی تاریخ، روایات اور اقدار مسخ ہوئی ہیں۔ بولان واقعے کے بعد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر سے مذاکرت کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا ہے۔ بلوچستان میں امن اور اعتماد کی فضاء کی بحالی کیلئے اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کی رائے کا احترام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علی حسن زہری نے کہا کہ سانحہ بولان پر ہر دل دکھی اور ملک سوگوار ہے۔ صدر مملکت نے بیرون ممالک دورہ کینسل کرکے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی مشاورتی میٹنگ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر آصف علی زراری نے پاکستان آکر جمہوریت کا علم بلند کیا اور پاکستان کھپے کا سلوگن دیا۔ بلوچستان میں حقوق کے دعویدار آصف علی زرداری سے سیکھیں۔ انہوں نے کبھی بندوق کی سیاست نہیں کی۔ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر پانچ ہزار نوجوانوں کو آغاز حقوق بلوچستان پیکیج دیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غربت سے دوچار بلوچستان کے غریب خاندانوں کو مالی امداد کا پیکیج دیا ہے۔

مسنگ پرسن کا ذکر کرتے ہوئے علی حسن زہری نے کہا کہ ضلع حب سے لاپتہ دس میں سے چھ افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔ دیگر کی بازیابی کیلئے ڈپٹی کمشنر حب کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نمائندگان بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوئے ہیں۔ مثبت پیشرفت کا آغاز ہوا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے بجائے مذاکرت کے ذریعے حل کیا جائے۔ لیکن پہاڑوں پر جانیوالوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ مذاکرات سے ہی معاملات حل ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کی امن کیلئے خدمات کو گرانقدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان و افسران بلند حوصلوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن قربانیاں دے رہے ہیں۔

علی حسن زہری نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی انتشار پھیلانے کی ہرسازش کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم سیکورٹی اداروں کے شانہ ببشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے دفاع کیلئے خدمات سرانجام دینے والے سپاہی ملک کا فخر ہیں۔ پاک فوج وہ ادارہ ہے جس پر پوری قوم کو اعتماد ہے۔ ٹرین سانحے پر ریسکیو کلیئرنگ آپریشن اور مسافروں کی بحفاظت بازیابی پر سکیورٹی اداروں نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ چالیس سال تک جنہیں ہم نے پناہ دی، آج وہ آستین کے سانپ بن کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں شریک ہیں۔ پاکستان دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان میں

پڑھیں:

ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947 کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا۔ 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی۔ منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
  • عمران خان کی ہٹ دھرمی، اسٹیبلشمنٹ کا عدم اعتماد، پی ٹی آئی کا راستہ بند
  • رحمان بابا،جن کے افکار ہر زمانے کیلئے مشعل راہ ہیں
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت