پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ابر رحمت، موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پنجاب میں منڈی بہاؤالدین، چکوال، اٹک، گجرات اور جہلم میں بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بادل برسے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے کئی شہروں میں ابر رحمت ہوئی۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی، مری میں بھی بادل برسے۔ پنجاب میں منڈی بہاؤالدین، چکوال، اٹک، گجرات اور جہلم میں بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بادل برسے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان اور ا زاد کشمیر بارش ہوئی
پڑھیں:
مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے دیں نہ مارکیٹ میں کمی ہوئی: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عیدالاضحیٰ سے قبل سبز مصالحہ جات سستے داموں عوام کو میسر ہیں، جو وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں اور گڈ گورننس کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عید سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہ ہونے دیا اور نہ ہی کسی شے کی مارکیٹ میں کمی واقع ہونے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ پہلا موقع ہے کہ کسی وزیراعلیٰ نے خود قیمتوں پر کنٹرول کے لیے دن رات نگرانی کی اور مارکیٹ میکنزم کو فعال رکھا۔" عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ "پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی صوبے میں نہ تو اس اہم مسئلے پر کوئی سنجیدہ اجلاس ہوا اور نہ ہی کسی حکومت نے اتنی واضح حکمت عملی کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ کیا کسی نے سنا کہ کسی اور صوبے میں سبز مصالحہ جات یا سبزیوں کی قیمتوں پر اجلاس ہوا ہو؟۔ مریم نواز صرف اقتدار میں آنے نہیں، بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف دینے آئی ہیں۔ "یہی ہے اصل گڈ گورننس اور عوامی حکومت، جس کی بنیاد عوام کی فلاح، ریلیف اور فوری عملی اقدامات پر ہے۔"عوامی شفافیت کے لیے عظمیٰ بخاری نے مارکیٹ میں آویزاں سبز مصالحہ جات کی سرکاری نرخ ناموں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، تاکہ عوام خود دیکھ سکیں کہ حکومت نے قیمتوں کو کس طرح کنٹرول میں رکھا۔