جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے جس میں واقعے اور سکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جعفر ایکسپریس پر کیے گئے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق اہم نکات پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ 12 مارچ کو بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر جعفر ایکسپریس پریس کانفرنس کریں گے
پڑھیں:
قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،دوحہ میں ہونے والے کانفرنس غیرمعمولی تھی مجھے اس کانفرنس سے مایو سی نہیں ہوئی،مسلم ممالک کونیٹوکی طرز پر اتحاد بناناچاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ شام میں امریکہ کی مرضی سے حکومت آئی،اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آرہا، غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ یہ سب کچھ امریکہ کی مرضی سے ہوا،حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطرمیں بیٹھی تھی۔انہوں نے کہاکہ جو ری ایکشن غزہ کے حوالے سے مغرب سے آرہاہے کہ وہ زیادہ تباہ کن ہے۔مسلم ممالک کوسمجھناچاہئے ،اپنے دوست نمادشمن میں تفریق کرلیں یہ توقع کرناکہ مسلم دنیافوری ری ایکٹ کرے گی یہ قبل ازوقت ہے۔۔انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں ہم نے ثابت کردیاکہ بے تیغ بھی لڑتاہے سپاہی۔انہوںنے کہاکہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھے انہیں سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹرلائے تھے۔
Post Views: 2