Islam Times:
2026-06-03@02:24:27 GMT

بیرسٹر سلطان سے چیف سیکرٹری کی تفصیلی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

بیرسٹر سلطان سے چیف سیکرٹری کی تفصیلی ملاقات

اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو ہدایت کی کہ آزاد کشمیر میں گڈگورننس کے قیام کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں تاکہ اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان کو ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر اسٹیٹ برانچ کی عمارت کے لئے اراضی کی فراہمی کے لئے بھی ہدایات دیں اور کہا کہ ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر اسٹیٹ برانچ کو اراضی جلد فراہم کی جائے تاکہ آزاد کشمیر میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بااحسن طریقے سے اپنا کام سر انجام دے سکے۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر ا زاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خوشحال خان

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے