ترجمان پاک فوج کی جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے اہم پریس کانفرنس شروع
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سانحہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے ایک بڑا آپریشن کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اگلے روز بتایا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیے گیا، تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21 شہریوں کو شہید کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پریس کانفرنس
پڑھیں:
کراچی؛ ایسٹ زون میں دہشت گردوں کا دستی بم سے دوسرا حملہ، علاقے میں خوف و ہراس
کراچی:ایسٹ زون میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد گلستان جوہر میں خالی پولیس چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، اس سے قبل ملیر کالا بورڈ کے قریب رینجرز کی خالی چوکی پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر اشرف المدارس پولیس چوکی والی گلی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو شواہد حاصل کرنے کے لیے طلب کر کے جائے وقوع کو سیل کر دیا گیا۔
گلستان جوہر میں پھینکے جانے والا دستی بم سڑک پر گر کر پھٹ گیا جس کی نتیجے میں سڑک پر بھی گڑھا پڑ گیا جبکہ دیواروں پر اس کے ٹکڑے لگنے کے نشانات بھی پائے گئے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر میں متروکہ و بند پولیس چوکی اشرف المدارس کے قریب مبینہ طور پہ آتشگیر مادہ پھیکنے کی اطلاع ملی تاہم اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان ہوا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم استعمال کیے جانے والے مادے اور اس کی ساخت سمیت دیگر معاملات کی تصدیق و تفصیلات حاصل کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 3 مئی کی شب کو بھی ایسٹ زون کے علاقے ملیر کالا بورڈ چھیپا بوتھ کے عقب میں رینجرز کی خالی چوکی کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا تھا۔